چیف سیکرٹری حکومتی ہدایت پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے خود نگرانی کریں،پرویز خٹک
کام نہ کرنے والے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
جمعرات 5 جنوری 2017 11:42
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5جنوری۔2017ء)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے صوبائی حکومت کے پاس کردہ قوانین کے تناظر میں قواعد و ضوابط جلد تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے متعلقہ صوبائی محکموں کے انتظامی سیکرٹریوں کو اس سلسلے میں پندرہ دن کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ چیف سیکرٹری حکومتی ہدایت پر عملرآمد یقینی بنانے کیلئے خود نگرانی کریں اور کام نہ کرنے والے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کی جائے۔
قواعد و ضوابط کی تشکیل کیلئے جن محکموں کی استعداد کم ہے وہ اپنی استعداد میں اضافہ کریں جو محکمے اس عمل میں نا اہل ہیں یا دانستہ طور پر غفلت کے مرتکب ہیں ان کی رپورٹ پیش کی جائے۔ قواعد و ضوابط کی تشکیل میں مزید کسی تاخیر کی گنجائش نہیں۔(جاری ہے)
سیکرٹری قانون کواختیار دیا گیا ہے کہ قواعد و ضوابط پر کام نہ کرنے والے محکموں کونوٹس جاری کریں۔
وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں صوبائی حکومت کے پاس کردہ قوانین کے قواعد و ضوابط کی تشکیل کے عمل کا جائزہ لیا گیا اور متعلقہ محکموں سے ا س سلسلے میں پیش رفت طلب کی گئی۔ صوبائی وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی، چیف سیکرٹری عابد سعید، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، صوبائی محکموں قانون، اوقاف، زراعت، اسٹبلشمنٹ، داخلہ، اعلیٰ تعلیم، ماحولیات، صحت، اطلاعات، صنعت، بلدیات، محنت، سماجی بہبود اور ایکسائز کے انتظامی سیکرٹریوں اور سٹریٹیجک سپورٹ یونٹ کے سربراہ صاحبزادہ سعید نے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ نے مختلف محکموں میں قوانین کے قواعد و ضوابط کی تشکیل میں تاخیر اور سست روی پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ صوبائی حکومت نے اچھی حکمرانی، شفافیت، میرٹ کی بالا دستی، حق دار کو حق کی فراہمی اور انصاف کیلئے قوانین بنائے ہیں۔ جب تک ان قوانین کے قواعد و ضوابط نہ ہوں تب تک عوام ان سے استفادہ نہیں کر سکتے اور نہ ہی شفافیت آ سکتی ہے۔ ہر محکمہ کے انتظامی سیکرٹری کی ذمہ داری ہے کہ وہ قواعد و ضوابط یقینی بنائے تا کہ قوانین بنانے کے مقاصد کا حصول ممکن ہو سکے۔ وزیراعلیٰ نے سماجی بہبود، سپورٹس، ٹرانسپورٹ، جنگلات، خزانہ، بلدیات، احتساب، خوراک، پاٹا، صحت اور دیگر محکموں کو پندرہ دنوں کے اندر جبکہ لیبر ڈیپارٹمنٹ کو آئندہ جون تک قواعد و ضوابط تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے چترال کے سیاحتی مقامات کی ترقی کیلئے گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرز پر اتھارٹی بنانے اور کاغان اور ناران کی ترقی کیلئے رولز آف بزنس تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جنوبی اضلاع ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، کرک، کوہاٹ اور لکی وغیرہ کے سیاحتی مقامات کی ترقی کیلئے بھی علیحدہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی بنائی جائے گی۔ ہم مذکورہ اضلاع کے سیاحتی سپاٹس کو ترقی دیکر سیاحت کیلئے کھول دیں گے۔ اس اقدام سے مقامی معیشت مضبوط ہو گی اور روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے سی پیک کے تناظر میں ریلوے ٹرک کا طریق کار وضع کرنے کا بھی حکم دیا اور کہا کہ ہم نے پورے صوبے کو باہم مربوط کرنا ہے۔ پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، مردان اور صوابی پر مشتمل سرکلر ریلوے ٹریک بدستور شامل ہو چکا ہے۔ وزیراعلیٰ نے سی پیک کے تناظر میں آئی ٹی ٹاور پلان کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ورکنگ گروپس بنائیں اور ازمک کے تعاون سے چین کا دورہ کریں۔ ہم نے صوبے میں صنعت کاری اور سرمایہ کاروں کیلئے کثیر الجہتی مراعات دی ہیں۔ محکمے صوبے کے قدرتی وسائل اور سرمایہ کاری کے مواقع کو مد نظر رکھ کر اپنا مستقبل پلان کریں۔ ہم نے صوبے کی معیشت کو استحکام دینا ہے جس سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعرات 5 جنوری 2017 کی مزید خبریں
-
سپریم کورٹ کا پاناما کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ
-
وزیر اعظم کی زیر صدارت سی پیک سے متعلق اجلاس ،جاری منصوبوں پر اطمینان کا اظہار
-
سپریم کورٹ، گھریلو ملازمہ تشد د کیس پرراضی نامے کے بعد از خود نوٹس
-
سی پیک کا خیال اور پالیسی دے کر ہم نے اپنا اشتہارتاریخ میں دے دیا ، آصف علی زرداری
-
ملک کے مختلف علاقوں میں 9انڈسٹریل زون بنانے پر اتفاق ہو گیا ہے،احسن اقبال
-
اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل کیلئے وفاق سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا، پیپلز پارٹی قیادت کا فیصلہ
-
تحریک انصاف جماعت نہیں چوں چوں کا مربہ ہے، ن لیگ
-
استنبول ، ترک پولیس کی کارروائی ، افغان ترک گینگ کے 4ملزمان گرفتار
-
نئے سال کی خوشی ،پی آئی اے نے عمرہ زائرین کیلئے کرایوں میں خصوصی کمی کردی ، اطلاق فوری ہوگا
-
میڈیا ٹاک کی دوڑ،اتنی بھی جلد ی کیا تھی ،میرا انتظار کر لیتے،نعیم الحق اور فواد چوہدری الجھ پڑے،ڈاکٹر بابر اعوان نے معاملے کو رفع دفع کرادیا
-
عمان ایئرلائن نے مسافروں کے لیے اضافی سامان کی نقل و حرکت پر چارجز ختم کرنے کا اعلان کردیا
-
دوران حج حادثے کا شکار کرین غیر قانونی کام کر رہی تھی،آپریٹر بھی ناتجربہ کار تھا،بن لادن گروپ کے انجینئر کا انکشاف
-
بھارتی ٹی وی کے معروف ہدایتکار وسیم صابرانتقال گرگئے
-
افغان سیکیورٹی فورسز کا داعش کے 12 ارکان سمیت 58 عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
-
بھارت کے شمالی علاقے دھند کے حصار میں آگئے
-
اسرائیلی فوجی پر زخمی فلسطینی کو قتل کرنے کا جرم ثابت ہوگیا
-
میانمار: رخائن میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کا کوئی ثبوت نہیں ملا ، سرکاری کمیشن
-
بھارتی خواتین کو مغربی لباس میں دیکھ کر مرد خود پر قابو نہیں رکھ پاتے ، ریاستی وزیر داخلہ جی پرمیشوارا ن
-
امریکی فوج نے 40 سال پرانے دستی بم اہم تبدیلیاں کردیں
-
چینی اساتذہ نے نقل روکنے کیلئے طلبا کو کمرہ امتحان میں اخبار اوڑھادیئے
-
کراچی ،پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک کیلئے حکمت عملی تیار کرلی
-
چیف سیکرٹری حکومتی ہدایت پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے خود نگرانی کریں،پرویز خٹک
-
پنجاب کے بلدیاتی انتخابات،رشتہ داروں کو ٹکٹ نہ ملنے پر ناراض پانچ ایم این ایز کووفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ
-
لاہور، ڈیفنس بی میں نجی یونیورسٹی کا طالب علم لاپتہ
-
اسلام آباد: اندھے قتل میں ملوث اشتہاری ماں بیٹا گرفتار
-
لاہور، اداکارہ نصرت آراء کی حالت بلڈ پریشر ہائی ہونے سے بگڑ گئی
-
سیالکوٹ،خوا جہ آصف کے انتخا بی حلقے میں واقع خواجہ محمد صفدر اوور ہیڈ برج کی تزین و آرائش کئی ما ہ سے التواء کا شکا ر
-
فیصل آباد ،دنامعلوم خاتون نومولود بچے کو سڑک پر چھوڑ کر فرار ہوگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.