عمان ایئرلائن نے مسافروں کے لیے اضافی سامان کی نقل و حرکت پر چارجز ختم کرنے کا اعلان کردیا

پالیسی کے تحت اب عمان ایئر کے صارفین کے لیے اضافی سامان پر عائد ہونے والے اضافی چارجز کو بیگز کی تعداد میں تقسیم کردیاگیا ہے

جمعرات 5 جنوری 2017 11:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5جنوری۔2017ء) سلطنت عمان کی قومی ایئرلائن کمپنی عمان ایئر نے اپنے مسافروں کے لیے اب اضافی سامان کی نقل و حرکت پر چارجز ختم کرنے کا اعلان کردیا ،جس پر عملدرآمد 9جنوری سے شروع کردیا جائے گا، اس بات کا اعلان عمان ایئر کی جانب سے جاری ایک پالیسی کے تحت کیا گیا، اس پالیسی کے تحت اب عمان ایئر کے صارفین کے لیے اضافی سامان پر عائد ہونے والے اضافی چارجز کو بیگز کی تعداد میں تقسیم کردیاگیا ہے، جس سے دوران سفر مسافروں کی مشکلات میں کافی حد تک کمی آئیگی ۔

9جنوری 2017سے نافذ العمل ہونے والی پالیسی کے تحت اب مسافروں سے فی کلوگرام کی صورت میں لیے جانے والے چارجز کو ہٹاکران کی جگہ اکانومی کلاس میں سفر کرنے والے مسافر 30کلو گرام پر مشتمل ایک بیگ جبکہ فرسٹ اوربزنس کلاس میں سفر کرنے والے صارفین اب 50کلوگرام سے زائد کے 2 عدد بیگز اپنے ہمراہ بغیر کسی اضافی چارجز کے لے جاسکیں گے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ Sinbadکے سلور اور گولڈ ممبران اپنے ہمراہ مزید 20کلوگرام پر مشتمل ایک عدد بیگ اکانومی کلاس میں جبکہ بزنس اور فرسٹ کلاس میں سفر کرنے پر 60کلوگرام پر مشتمل 2عدد بیگز اپنے ہمراہ لے جاسکتے ہیں ۔

یاد رہے کہ اضافی سامان کے لیے مذکورہ بیگز 16عمانی ریال کے عوض خریدے جاسکتے ہیں۔ جبکہ عمان ایئر کی وضع کردہ پالیسی کے مطابق اکانومی کلاس کے مسافر 30کلوگرام سے زائد کا ایک عدد بیگ، بزنس اور فرسٹ کلاس کے مسافر30کلوگرام کا ایک عدد بیگ جبکہ اضافی صورت میں 20کلوگرام کا ایک عدد بیگ، عمان ایئر کے سلور اور گولڈ سن باد ممبران اکانومی کلاس میں 30کلوگرام کا ایک عدد بیگ کے علاوہ اضافی سامان کی صورت میں 20کلوگرام کا مزید ایک عدد بیگ ہمراہ لے جاسکتے ہیں جبکہ بزنس اور فرسٹ کلاس کی صورت میں 30کلوگرام وزن کے ہمراہ 30 کلوگرام اضافی وزن اپنے ہمراہ لے جاسکیں گے۔ جبکہ مزید اضافی سامان کی صورت میں رعائتی فلیٹ ریٹ متعارف کرائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :