نئے سال کی خوشی ،پی آئی اے نے عمرہ زائرین کیلئے کرایوں میں خصوصی کمی کردی ، اطلاق فوری ہوگا

کرایوں میں کمی نئے سال کے آغاز پر عوام کے لیے جذبہ خیر سگالی کے طور پر کی گئی، دانیال گیلانی

جمعرات 5 جنوری 2017 11:14

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5جنوری۔2017ء ) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے نئے سال کی خوشی میں عمرہ زائرین کے لیے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔پی آئی اے کے ترجمان دانیال گیلانی نے عمرہ کرایوں میں کمی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کرایوں میں کمی نئے سال کے آغاز پر عوام کے لیے جذبہ خیر سگالی کے طور پر کی گئی، جس کا فوری اطلاق ہوگا۔

(جاری ہے)

کرایوں میں کمی کے لیے اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، ملتان اور پشاور کے لیے عمرے کا ریٹرن ٹکٹ 43 ہزار، جبکہ کراچی کے لیے 35 ہزار ہوگا، جس میں ٹیکس میں شامل ہے۔عمرہ زائرین کے لیے کرائے میں کمی 31 جنوری تک کے لیے کی گئی ہے۔واضح رہے کہ قومی ایئرلائن کی جانب سے وقتاً فوقتاً اندرون و بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کیلئے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا جاتا ہے۔عمرہ کی ادائیگی اور دیگر مقامات کی زیارت کے لیے جانے والوں کے لیے بھی مختلف مواقع پر کرایوں میں کمی کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :