تحریک انصاف اورمسلم لیگ ن عدالت کے باہرعدالت نہ لگائیں اورعدلیہ پردباوٴڈالنے کی کوشش نہ کریں ، عاصمہ جہانگیر

پانامہ کیس کافیصلہ عدالت نے کرناہے ،فریقین نے نہیں عدالت کے باہرکی جانیوالی بحث کاکوئی سرپاوٴں نہیں ،تحریک انصاف نے اگرمیلہ لگایاہواہے توحکومت جواب نہ دے دونوں جماعتیں عدلیہ کوسیاست کیلئے استعمال کررہی ہیں ،نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 4 جنوری 2017 11:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4جنوری۔2017ء)سینئرقانون دان عاصمہ جہانگیرنے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف اورمسلم لیگ ن عدالت کے باہرعدالت نہ لگائیں ،اورعدلیہ پردباوٴڈالنے کی کوشش نہ کریں ،پانامہ کیس کافیصلہ عدالت نے کرناہے ،فریقین نے نہیں ۔عدالت کے باہرکی جانے والی بحث کاکوئی سرپاوٴں نہیں ،تحریک انصاف نے اگرمیلہ لگایاہواہے توحکومت جواب نہ دے دونوں جماعتیں عدلیہ کوسیاست کیلئے استعمال کررہی ہیں ۔

(جاری ہے)

منگل کے روزنجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے سینیئرقانون دان عاصمہ جہانگیرنے کہاکہ عمرن خان باہربیٹھ کرعدالت نہ لگائیں ،عدالت کے باہربیٹھ کرپی ٹی آئی اورحکومت کوبحث نہیں کرنی چاہئے ،عدالت کے باہرکی جانے والی باتوں کاکوئی سرپاوٴنہیں ہے ۔عمران کہتاہے ہم نے ثبوت فراہم کردیئے ہیں ،عدالت جانے نوازشریف جانے سپریم کورٹ میں فیصلے کسی کی مرضی کے مطابق نہیں ہوسکتے ،فیصلہ عدالت نے کرناہے ،پیٹیشنزنے نہیں کرناہے ،انہوں نے کہاکہ کہیں کوئی بھی جیتے یاہارے لیکن تمیزہونی چاہئے ،عمران خان نے میلالگایاہواہے کسی کوبھی لنگڑالولاکہہ کرپگڑی اچھال دیتے ہیں حکومت کوتحمل سے رہناچاہئے اورجواب نہیں دیناچاہئے

متعلقہ عنوان :