وزیراعظم نوازشریف سے بحرین کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ کی ملاقات

دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ دوستانہ تعلقات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال

بدھ 4 جنوری 2017 11:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4جنوری۔2017ء)وزیراعظم نوازشریف سے بحرین کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ نے ملاقات کی ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ دوستانہ تعلقات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شیخ محمد بن عیسیٰ نے وزیراعظم کو بحرین کے شاہ حمد کی جانب سے نیک خواہشات کا خصوصی پیغام پہنچایا۔منگل کے روز وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف نے بحرین کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ نے خصوصی ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان بحرین کو قریبی دوست اور بااعتماد شراکت دار سمجھتا ہے،دونوں ممالک کے باہمی تعلقات مشترکہ تاریخ،ثقافتی و رشتوں اور مضبوط عوامی رابطوں سے بڑے ہیں۔اس موقع پر شیخ محمد بن عیسیٰ نے وزیراعظم کو بحرین کے شاہ حمد کی جانب سے نیک خواہشات کا خصوصی پیغام پہنچایا اور کہا کہ بحرین اور پاکستان برادر ملک ہیں،دونوں ملکوں کے تعلقات مستقبل میں مزید مستحکم ہوں گے جس سے دونوں ممالک کے دوطرفہ تجارت اور اقتصادی شعبے میں تعاون مزید بڑھیں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے شاہ حمد نرسنگ یونیورسٹی کے تحفے اور سنگ بنیاد رکھنے پر بحرین قیادت کا شکریہ ادا کیا۔قبل ازیں بحرین کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ کا وزیراعظم ہاؤس آمد پر گرم جوشی سے استقبال کیا گیا

متعلقہ عنوان :