تحریک انصاف کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں،لیگی رہنماؤں کا ردعمل

عمران کا والیم تھری کھانے کی ترکیب،نئی دستاویزات کیلئے نئے پکوڑے تلنے پڑیں گے عمران خان کی پریس کانفرنس عدلیہ کو دباؤ میں لانے کیلئے مترادف ہے،لندن یاترا کے بعد نئے ڈرامے بازی شروع ہوگئی ہے، دانیال عزیز،محمد زبیر اور محسن رانجھا کی مشترکہ پریس کانفرنس

بدھ 4 جنوری 2017 10:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4جنوری۔2017ء)مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں نے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں،عمران کا والیم تھری کھانے کی ترکیب،نئی دستاویزات کیلئے نئے پکوڑے تلنے پڑیں گے،عمران خان کی پریس کانفرنس عدلیہ کو دباؤ میں لانے کیلئے مترادف ہے،لندن یاترا کے بعد نئے ڈرامے بازی شروع ہوگئی ہے۔

منگل کے روز عمران خان کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں دانیال عزیز،محمد زبیر اور محسن رانجھا نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔محمد زبیر نے کہا کہ الیکشن 2013ء کے بعد سے مسلسل پی ٹی آئی قومی اداروں کو نشانہ بنا رہی ہے،سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت سے ایک روز قبل عمران خان کی پریس کانفرنس کرنے کا کیا جواز تھا،عمران خان اداروں کو پر دباؤ ڈال رہے ہیں،وزیراعظم کے خلاف مسلسل پروپیگنڈا کیا جارہا ہے،قانونی جنگ عدالت میں لڑنی چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام میں عمران خان کی مقبولیت مسلسل کم ہوتی جارہی ہے،نوازشریف پورے پاکستان کے وزیراعظم ہیں وہ پانامہ لیکس میں ملوث نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے نئے بنچ پر بھرپور اعتماد ہے،عدالت میں ثابت کریں گے کہ نوازشریف یا خاندان کا منی لانڈرنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے،عدالت میں عمران خان کوئی بات نہیں کرتے باہر وزیراعظم کے خلاف بات کرتے پھرتے ہیں۔

پانامہ کیس میں ہمارے پاس بہت کچھ ہے اپنے کیس کا بھرپور دفاع کریں گے ہمیں کسی چیز کا کوئی ڈر نہیں ہے۔اس موقع پر دانیا عزیز نے کہا کہ تحریک انصاف کو ابتداء میں لوگوں نے پہچانا نہیں اب پہچان چکے ہیں،میڈیا میں ان کے رہنے کیلئے سب کچھ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کے پاس نجم سیٹھی کے35پنکچروں کی آڈیو ریکارڈنگ ہے پھر کیا یہ سیاسی بیان تھا،دھرنے میں افضل خان نے جو الزام لگائے عدالت میں اس پر معافی مانگی جہانگیر ترین اور عمران خان عوام کو گمراہ کر رہے ہیں،یہ سمجھتے ہیں صرف یہ ٹھیک ہیں باقی سب غلط ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں بابے جو آج پریس کانفرنس کر رہے تھے ان کی اپنی آف شور کمپنیاں ہیں،سب جماعتوں نے ایک ایک کرکے عمران خان کو چھوڑ دیا ہے۔آج جو انہوں نے کاغذات دکھائیں ہیں اس کیلئے نئے پکوڑے تلنے پڑیں گے۔اس موقع پر محسن رانجھا نے کہا پانامہ کیس عدالت میں ہے اس پر باہر بحث سے گریز کیا جائے،عمران خان ہر بار نئی پریس کانفرنس میں پرانی بات کرتے ہیں،پہلے عدالتی کمیشن کا مطالبہ کیا،عدالت نے کمیشن بنایا تو ان کے وکیل نے کہا کمیشن کا بائیکاٹ کریں گے،قرضے معاف،کک بیکس کے ثبوت نہ دے سکے،عمران خان آپ جھوٹے ہو