محکمہ موسمیات نے آج سے بارشوں کی نوید سنادی ،پہلے مرحلے میں شمالی علاقہ جات میں ابر کرم برسے گا
پھر اللہ کی رحمت میدانی علاقوں کا رخ کرے گی پہلی بارش چترال میں ہو گی اگلے چار پانچ روز تک وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کاامکان
منگل 3 جنوری 2017 10:44
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3جنوری۔2017ء )محکمہ موسمیات نے آج منگل سے بارشوں کی نوید سنادی ،پہلے مرحلے میں شمالی علاقہ جات میں ابر کرم برسے گا اور پھر اللہ کی رحمت میدانی علاقوں کا رخ کرے گی پہلی بارش چترال میں ہو گی جس کے بعد اگلے چار پانچ روز تک وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کاامکان ہے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر غلام رسول نے بتا یا ہے کہ بارشیں خوشخبری لے کر آرہی ہیں اور کل سے شمالی علاقہ جات سے بارشوں کا آغاز ہو گا ،پہلی بارش چترال میں ہو گی جس کے بعد اگلے چار پانچ روز تک وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کاامکان ہے اور خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں بھی ہلکی ہلکی بارش ہو گی۔
انہوں نے کہاکہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے وسطی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان ،دروش ،آزاد کشمیر،مری اور گلیات میں برف باری ہو گی جبکہ پانچ اور چھ جنوری کو ڑوب اور کوئٹہ میں بارشیں اور پہاڑوں پر برفباری ہو گی۔ ڈی جی میٹ نے کہا کہ خشک موسم سے متاثرہ فصلوں میں بارش سے جان پڑ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بارشوں کے سلسلے کے بعد ٹھنڈی ہوائیں کراچی کا رخ کریں گی جس سے کراچی میں 8سے 10روز بعد درجہ حرارت کم ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں اس بار بہت زیادہ سردی پڑنے کا امکان نہیں ہے۔ڈی جی میٹ نے مزید کہا کہ بارشوں کے دوران دھند کا سلسلہ کم ہو گا۔واضح رہے کہ ملک بھر میں دسمبر کے مہینے میں بھی بارشیں نہ برسیں جس کے باعث خشک اور سرد موسم سے مختلف قسم کی وبائی بیماریاں پھوٹیں اور فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ،ایوان صدر اور فیصل مسجد سمیت ملک بھر کی مساجد میں بارشوں کے لیے نماز استسقاء ادا کی گئی اور دعائیں بھی کی گئیں جو رنگ لے آئیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
منگل 3 جنوری 2017 کی مزید خبریں
-
محکمہ موسمیات نے آج سے بارشوں کی نوید سنادی ،پہلے مرحلے میں شمالی علاقہ جات میں ابر کرم برسے گا
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس،شاہی قلعہ کو رات کے وقت لائٹس سے روشن کرنے کا فیصلہ
-
کراچی پاکستان کا چہرہ ہے،مشترکہ کوششوں سے شہر کو بہتر بنایا جائے گا،سردار ایاز صادق
-
آئی جی سندھ کی تبدیلی کی افواہیں دم توڑ گئیں
-
او پی سی کی کوششوں سے اوورسیز پاکستانی کو 30 سال بعد وراثتی زمین کا قبضہ واپس مل گیا
-
پی آئی اے پریمےئرسروس سے ادارے کو4ماہ میں70کروڑ کا نقصان ہوا
-
سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے ہندو میرج بل 2016ء منظور کر لیا
-
جدہ سے اسلام آباد آنے والی نجی ائیر لائن میں دوران پرواز مسافر انتقال کر گیا
-
سیالکوٹ، معروف صنعت کار کو نامعلوم افراد کی بھتہ کی پہلی پرچی موصول
-
صدر اسلام آبادڈسٹرکٹ بار کی ملکی میڈیا سے کم سن گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد کرنیوالے جوڈیشل آفیسرکا میڈیا ٹرائل نہ کرنے کی اپیل
-
ضلعی عدالت میں بیوی کو دوستوں کے ہمراہ اجتماعی جنسی زیادتی کا شکار بنانیوا لاملزم مقدمہ سے بری
-
میرے پاس ہیکنگ کے بارے میں وہ معلومات ہیں جو کسی اور کے پاس نہیں ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
-
کینیڈا، نشے میں دھت پائلٹ کاک پِٹ سے گرفتار
-
بین البراعظمی میزائل کا تجربہ آخری مراحل میں ہے،کم جانگ ان
-
حج تنازعہ، ایران کی سعودی عرب کی جانب سے مذاکرات کی دعوت ملنے کی تردید
-
آئی ایس نے استنبول میں نائٹ کلب پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی
-
قازقستان ، ایک اپارٹمنٹ عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا، کم از کم نو افراد ہلاک
-
روس شام میں جاری جنگ بندی کا احترام کرے، فرانس
-
روسی سفارت کار اپنے اہل خانہ سمیت امریکا چھوڑ گئے
-
راحیل شریف 39 اسلامی ممالک کے اتحاد اسلامک ملٹری الائنس ٹو فائیٹ ٹیررازم کا کمانڈر انچیف مقرر
-
کراچی،وزیر اعلی سندھ سیدمراد علی شاہ کا صوبائی اپیکس کمیٹی کے اجلاس کے دوران وفاق کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق ذمہ داریاں پوری نہ کرنے پر تحفظات کا اظہار
-
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بحرین فوج کے کمانڈرکی ملاقات
-
سراج الحق کی سربراہی میں مسئلہ کشمیر کواجاگر کرنے کے لئے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں پر مشتمل خصوصی وفد تشکیل دینے کا فیصلہ
-
نیب بغیر دباوٴ کے میرٹ پر فیصلے کر رہا ہے‘ قمر زمان چوہدری
-
ملک بھر میں بجلی بحران شدت اختیار کر گیا
-
پانامہ لیکس نے ملک کی تاریخ کا فیصلہ کرنا ہے، سپریم کورٹ کے5 رکنی بینچ پر اعتماد ہے، شیخ رشید
-
وزارت داخلہ کا مقبوضہ کشمیر کی جیل میں پاکستانی خاتو ن سے متعلق تفصیلات کیلئے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ، ضلع کونسل خوشاب کے چیئرمین کا انتخاب کالعدم قرار
-
پانامہ لیکس کا مقدمہ ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا،عمران خان
-
لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان کی جاوید ہاشمی کے بیانات کی تردید
-
جہلم ،شروٹ کی پہاڑیوں سے ہاتھی کے 35لاکھ سال پرانے دانت دریافت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.