پانامہ لیکس کا مقدمہ ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا،عمران خان

منگل کو عدالت میں جو ثبوت لارہے ہیں اس سے موٹو گینگ کے منہ بند ہوجائیں گے انتخابات 2017 ء میں ہوتے نظر آرہے ہیں آصف زرداری کے ساتھ کسی الائنس کا حصہ نہیں بنوں گا، نیب چھوٹے لوگوں کو پکڑتا ہے،تحریک انصاف کے چیئرمین کا انٹرویو

منگل 3 جنوری 2017 11:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3جنوری۔2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے آصف زرداری کے ساتھ کسی الائنس کا حصہ بننے کے امکان کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کا مقدمہ ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا پانامہ کو کسی نے نہیں جھٹلایا۔ منگل کو عدالت میں جو ثبوت لارہے ہیں اس سے موٹو گینگ کے منہ بند ہوجائیں گے انتخابات 2017 ء میں ہوتے نظر آرہے ہیں جمہوری احتساب کی باتیں کرنے والے بتائیں کیا احتساب غیر جمہوری بھی ہوتا ہے اور سیاسی لانگ مارچ کیا ہے؟ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ کرپشن کا الزام وزیراعظم پر ہے اور جواب وزیر دے رہے ہیں۔

وزیروں کا کام وزیر اعظم کی کرپشن چھپانا نہیں ہے وزیراعظم کو خود جواب دینا چاہیے انہوں نے کہا کہ پانامہ میں جو نام آئے ہیں ایف بی آر نے ان تمام افراد کو نوٹس بھیجے ہیں وزیراعظم اور ان کے بچوں کو نہیں بھیجے آئی سی آئی جے کی رپورٹ کو حکومت خود درست جانتی ہے تب ہی لوگوں کو نوٹس بھیجے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پانامہ میں جس کا بھی نام آیا کسی نے بھی اسے نہیں جھٹلایا یہ مقدمہ صرف میرے لیے نہیں ہر پاکستانی کیلئے بہت اہم ہے۔

یہ کیس فیصلہ کرے گا کہ پاکستان کا مستقبل کیا ہو۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ پر سپریم کورٹ کے بینچ سے مطمئن ہوں بنچ میں ایسے لوگ ہیں جو کیس کو بہتر سمھجتے ہیں۔ امید ہے کہ مقدمہ کا جلد فیصلہ ہوجائے گا کرپشن ہر پاکستانی کو متاثر کرتی ہے۔ نیب چھوٹے لوگوں کو پکڑتا ہے اس مقدمہ سے میری سیاست پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ میں اپوزیشن کا کردار ادا کررہا ہوں انہوں نے کہا کہ قطری شہزادے کا خطیمذاق ہے آج کے شواہد سے موٹو گینگ کے منہ بند ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میاں صاحب بری بھی ہوگئے تو عزت کے ساتھ بری نہیں ہوں گے۔ عدالت روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرے تو معاملہ دو ہفتوں میں نمٹ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کے نیچے کسی بھی الائنس کا حصہ نہیں بنوں گا۔ پیپلزپارٹی نے جمہوری احتساب کی بات کی تو کیا کوئی احتساب غیر جمہوری بھی ہوتا ہے؟ مجھے یہ بھی پتہ نہیں کہ سیاسی لانگ مارچ کیا ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تحریک انصاف ہی اپوزیشن ہے مجھے انتخابات 2017 ء میں نظر آرہے ہیں۔

سندھ میں پارٹی کو منظم کرنے جاؤں گا انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار نے درست کہا کہ نیب کا چیئرمین سپریم کورٹ کے نیچے ہونا چاہیے او رپلی بارگین نہیں ہونا چاہیے ۔ پلی بارگین کے خلاف بل بھی پیش کردیں گے لیکن حکمران نہیں مانیں گے۔