وزارت داخلہ کا مقبوضہ کشمیر کی جیل میں پاکستانی خاتو ن سے متعلق تفصیلات کیلئے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ

نادرا کو روبینہ کے پتے سے حقائق اکٹھے کرکے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت

منگل 3 جنوری 2017 10:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3جنوری۔2017ء) وزارت داخلہ کا مقبوضہ جموں کشمیر کی جیل میں پاکستانی خاتون روبینہ سے متعلق تفصیلات کیلئے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کیا جبکہ وزیر داخلہ نے نادرا کو روبینہ کے پتے سے حقائق اکٹھے کرکے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے جموں و کشمیر میں پاکستانی خاتون روبینہ سے متعلق تمام معلومات اکٹھی کرنے کیلئے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کیا ۔

جبکہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نادرا کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ کل (منگل) تک روبینہ کے ایڈریس موسی کالونی کراچی یا حیدر میں جاکر تمام حقائق اکٹھے کرکے رپورٹ جمع کرائے۔ یاد رہے کہ روبینہ 6 نومبر 2011 سے سینٹرل جیل کوٹ بلوال جموں میں قید ہے۔