آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے رہے گا ،محکمہ موسمیات

کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش، پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان،پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں شدید دھند رہے گی ، رپورٹ

پیر 2 جنوری 2017 11:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2جنوری۔2017ء ) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہے گا محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم مالاکنڈ ڈویڑن اور بالائی فاٹا میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہے گا محکمہ موسمیات کی جانب سے آج ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق گلگت بلتستان میں سکردو منفی08، ہنزہ منفی06، گوپس منفی 05 ، گلگت منفی04، استور منفی 03، بگروٹ منفی02 ڈگری سنٹی گریڈ جبکہ بالائی خیبرپختونخواہ میں کالام منفی 04، دیر، پاراچنارمنفی03، مالم جبہ منفی 02، رسالپور منفی 01 اور شمالی بلوچستان کے ضلع قلات میں منفی02 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ۔