خاتون کا لیگی رہنما پرزیادتی کا الزام،پولیس نے مرکزی گرفتار کرلیا

چوہدری توصیف احمد نے اپنے دیگر تین ساتھیوں کیساتھ ملکر اپنے گھر میں زیادتی کا نشانہ بنایا،خاتون نے مقدمہ درج کرادیا

پیر 2 جنوری 2017 11:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2جنوری۔2017ء) متاثرہ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ اسے مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری توصیف احمد نے اپنے 3 ساتھیوں کے ساتھ مل کر زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی رہائشی خاتون نے الزام لگایا ہے کہ اسے مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری توصیف احمد نے اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنے گھر میں زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق تھانہ سہالہ میں متاثرہ خاتون کی جانب سے رپورٹ درج کرائی گئی جس میں خاتون نے الزام لگایا ہے کہ چوہدری توقیر نامی شخص نے نوکری کے بہانے بلایا اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما توصیف احمد سے ملا کر کہا کہ یہ قومی اسمبلی کے رکن ہیں.خاتون کے مطابق جب وہ چوہدری توصیف کے گھر پہنچی تو وہاں ملزم کے 3 دیگر ساتھی بھی موجود تھے ملزمان رات بھر شراب پیتے رہے اور زیادتی بھی کرتے رہے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کی درخواست پر تھانہ سہالہ میں چوہدری توصیف، چوہدری توقیر، کامران اور اقبال نامی ملزمان کے خلاف دفعہ 34/376 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مرکزی ملزم چوہدری توقیر کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے، جبکہ مدعیہ اور ملزم دونوں کو میڈیکل ٹیسٹ کے لئے پمز اسپتال بھجوا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :