لاہور: بولی کمیٹی کے ذریعے کروڑوں روپے کے گھپلوں میں ملوث حافظ برادران کے خلاف کمیٹی متاثرین نے تھانہ سبزہ زار کے باہر شدید احتجاجی مظاہرہ

پیر 2 جنوری 2017 10:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2جنوری۔2017ء ) سبزہ زار کے علاقے میں بولی کی کمیٹی کے ذریعے کروڑوں روپے کے گھپلوں میں ملوث حافظ برادران کے خلاف کمیٹی متاثرین نے تھانہ سبزہ زار کے باہر شدید احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

مظاہرین میں شامل آغا اسلم نے کہا ہے کہ حافظ نوید اور حافظ غلام حسین نے 3ہزار سے زائد دکاندارں اور دیگر افراد کی کمیٹی ڈال تھی مگر کمیٹی کے پیسے فراڈ ککے ہضم کر لئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہزاروں افراد کے کروڑوں روپے وصول کرکے غائب ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے باوجود ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا ہے۔ کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے والے حافظ برادران کے خلاف نیب اور ایف آئی اے کارروائی کرے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر یہ ادارے اپنا فوری کردار ادا نہیں کریں گے تو وہ احتجاج کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے سڑکوں کو بلاک کردیں گے۔