پاکستان اور بھارت کے درمیان سال نو کے پہلے روز مثبت سفارتی پیش رفت کا آغاز

دونوں ممالک کے ہائی کمیشن نے جوہری تنصیبات ، دونوں ممالک کی جیلوں میں قید ماہی گیروں کی تفصیلات جمع کرادیں

پیر 2 جنوری 2017 11:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2جنوری۔2017ء)پاکستان اور بھارت کے درمیان سال نو کے پہلے روز مثبت سفارتی پیش رفت کا آغاز ہوگیا،دونوں ممالک کے ہائی کمیشن نے جوہری تنصیبات اور دونوں ممالک کی جیلوں میں قید ماہی گیروں کی تفصیلات جمع کرادیں۔تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز پاکستان اور بھارت کے درمیان نئے سال کے آغاز ہوتے ہی سفارتی تعلقات کا مثبت آغاز شروع ہوگیا۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک کے ہائی کمشنر نے اپنے اپنے ملک کی جوہر تنصیبات کی فہرست اور جیلوں میں قید ماہی گیروں کی تفصیلات کا تبادلہ کیا۔دونوں ممالک کے درمیان ہرسال کی یکم جنوری کو جوہری تنصیبات کی فہرست کا تبادلہ کیا جاتا۔پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کی قونصلر رام گہو رام نے پاکستانی دفتر خارجہ جبکہ بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کی قونصلر فوزیہ منصور نے بھارتی دفتر خارجہ میں تمام تفصیلات جمع کرائیں

متعلقہ عنوان :