انصاف کی فراہمی کیلئے نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہے،شاہ محمود قریشی

بھارت میں نئے صوبے بن سکتے ہیں تو پاکستان میں کیوں نہیں،رہنما تحریک انصاف کی نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 1 جنوری 2017 13:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1جنوری ۔2017ء)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انصاف کی فراہمی کیلئے نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہے،اگر بھارت میں نئے صوبے بن سکتے ہیں تو پاکستان میں کیوں نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام انصاف کی فراہمی کلےئے ملک میں نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہے،مردم شماری کے بعد ملک میں جہاں ضرورت ہو وہاں نئے صوبے قائم کئے جائیں،نئے صوبوں کے قیام سے عوامی مسائل میں خاطر خواہ کمی رونما ہوگی،بھارت نے بھی عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک میں نئے صوبے قائم کئے،بھارت میں اگر نئے صوبے بن سکتے ہیں تو پاکستان میں کیوں نہیں بن سکتے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپنی خارجہ پالیسی کو بہتر کرنا ہوگا اور سندھ طاس معاہدے پر دوٹوک مؤقف اختیار کرنا چاہئے،سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد کرنے کیلئے دوست ممالک سے ملکر ورلڈ بنک پر زور دینا ہوگا