پنجاب بھر میں بلدیاتی اداروں کے تمام سربراہان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

بلدیاتی الیکشن میں زیادہ تر راجپوت ، جاٹ ،بلوچ ، آرائیں خاندانوں کے میئر اور چیئرمین منتخب ، کشمیری میئر یا ضلع چیئرمین نہیں بن سکا

اتوار 1 جنوری 2017 13:39

شاہ کوٹ ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1جنوری ۔2017ء ) پنجاب بھر میں بلدیاتی اداروں کے تمام سربراہان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا، پاکستانی سیا ست میں آج بھی برادری ازم کا عنصر نمایا ں ہے ،حالیہ بلدیاتی الیکشن میں زیادہ تر راجپوت ، جاٹ ،بلوچ ، آرائیں خاندانوں کے میئر اور چیئرمین منتخب ، کشمیری میئر یا ضلع چیئرمین نہیں بن سکا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستانی سیا ست میں آج بھی برادری ازم کا عنصر نمایا ں ہے ، حالیہ پنجاب کے بلدیاتی اداروں کے سربراہی انتخابات میں زیادہ راجپوت ، جاٹ ، بلوچ اور سیاسی خاندانوں کے افراد میونسپل کارپوریشنوں اورضلع کونسلوں کے چیئر مین منتخب ہوئے ، ماضی میں بلدیاتی اداروں پر عرصے تک حکمرانی کرنے والی آرائیں برادری کے صرف 3 افراد ہی میئر اور چیئر مین ضلع کونسل منتخب ہو سکے ہیں اور پہلی بار کوئی کشمیری میئر یا چیئر مین ضلع کونسل نہیں بن سکا ، 36 اضلاع میں 11 میونسپل کارپوریشنوں اور 34 ضلع کونسلروں کے 8 راجپوت ،6 جاٹ ، 6 بلوچ ، 4 سیّد ،3آرائیں ، 3ملک ،2 اعوان اور 2 گجر جبکہ 11 دیگر برادریوں کے افراد بلدیاتی اداروں کے سربراہ منتخب ہوئے ہیں جبکہ ضلع ننکانہ صاحب کا الیکشن ملتوی ہو گیا ، جاٹ، راجپوت اور بلوچ خاندانوں کے نو منتخب میئروں اور چیئرمین ضلع کونسلوں میں حلف اٹھانے والوں میں محمد افضل تارڈچیئر مین ضلع کونسل حافظ آباد ، حنا پرویز وڑائچ ، چیئر مین ضلع کونسل سیالکو ٹ ، غلام حسین بوسال چیئر مین ضلع کونسل منڈی بہاوٴالدین ،ملک عمر علی اولکھ چیئر مین ضلع کونسل لیہ ، بابر خان سیال چیئر مین ضلع کونسل جھنگ ، بیگم فوزیہ خالد وڑائچ چیئر مین ضلع کونسل ٹوبہ ٹیک سنگھ ، عاصم شیر میکن چیئر مین ضلع کونسل سرگودھا ، ثقلین سجن چیئر مین ضلع کونسل چنیوٹ ، رانا سکندر حیات چیئر مین ضلع کونسل قصور ، رانا احمد عتیق انور چیئر مین ضلع کونسل شیخوپورہ ، محمد احمد اقبال چیئر مین ضلع کونسل نارووال ، اسلم سکھیراچیئر مین ضلع کونسل پاکپتن ، رضاحسین سرگانہ چیئر مین ضلع کونسل خانیوال ، بلوچ خاندان کے افراد میں سرور عمر گوپانگ چیئر مین ضلع کونسل مظفر گڑھ ، سردار عبدالعزیز جگن چیئر مین ضلع کونسل راجن پور ، میئر ساہیوال اسد بلوچ ، سردار عبدالقادر کھوسہ چیئر مین ضلع کونسل ڈیرہ غازی خان ، اظہر خان لغاری چیئر مین ضلع کونسل رحیم یار خان سید خاندان کے افراد ہیں ، دیوان عاشق بخاری چیئر مین ضلع کونسل ملتان ، عقیل انجم ہاشمی میئر میونسپل کارپوریشن بہالپور ، سید قلندر شاہ چیئر مین ضلع کونسل بہاول نگر ، غلام محی الدین چیئر مین ضلع کونسل وہاڑی ، آرائیں خاندان کے 2 میئروں اور ایک ضلع ناظم میں بلدیہ عظمی لاہور کے میئر کرنل (ر) مبشر جاوید ، میئر ملتان نوید الحق چودھری اور زاہد نذیر کے نام شامل ہیں ،3 "ملک "برادری کے میئروں اور چیئرمینوں میں ملک نوید اسلم میئر سرگودھا ، ملک عبدالقادر عباس چیئرمین ضلع کونسل اکاڑہ اور میئر فیصل آباد ملک عبدالرزاق شامل ہیں ، اعوان ، پٹھان ، شیخ اور گجر خاندانوں کے میئر وں اور چیئر مینوں میں گل حمید خان روکھڑ ی چیئرمین ضلع کونسل میانوالی ، بیگم سمیرا ملک چیئرمین ضلع کونسل خوشاب ، ملک طارق ڈھلی چیئرمین ضلع کونسل اٹک ، شیخ دلشاد چیئر مین ضلع کونسل بہالپور اور میئر گوجرانوالہ شیخ ثروت اکرام کے نام شامل ہیں ۔