پاکستان میری ٹائم سکیورٹی کے2 نئے جنگی جہاز انڈونیشیا پہنچ گئے

بحری جہاز پی ایم ایس ایس ہنگول مشترکہ مشق میں حصہ لیں گے، انڈونیشین نیوی نے استقبال کیا

اتوار 1 جنوری 2017 13:36

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1جنوری ۔2017ء) پاکستان میری ٹائم سکیورٹی کے دو نئے بحری جنگی جہاز چارروزہ دورے پر انڈونیشیا کی بندرگاہ بلاون پہنچ گئے۔بحری جہاز پی ایم ایس ایس ہنگول مشترکہ مشق میں حصہ لیں گے۔ ترجمان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کا کہنا ہے میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے جہاز انڈونیشیا پہنچنے پر انڈونیشین نیوی نے استقبال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں انڈونیشین نیوی ، آرمی ، ائر فورس اور کوسٹ گارڈ سمیت پاکستان کی سول اور اعلیٰ قیادت نے شرکت کی۔میری ٹائم سکیورٹی کے جنگی جہاز اور عملہ انڈونیشین کوسٹ گارڈ کے ساتھ مشترکہ بحری مشق میں بھی حصہ لیں گے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے جہازوں کا انڈونیشیا کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ آپریشنز میں اضافہ اور تکنیکی مہارت کو بہتر بنایا جائے گا۔مشقوں سے دوطرفہ دفاعی اور معاشی حالات کو مزید فروغ ملے گا۔

متعلقہ عنوان :