مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس پر حملہ ، ایک اہلکار ہلاک، ایک زخمی

بھارتی فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور گھر گھر تلاشی شروع کردی

اتوار 1 جنوری 2017 13:35

سرینگر ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1جنوری ۔2017ء )مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم مسلح افراد نے آج شام بھارتی پولیس پر حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کردیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حملہ ضلع کے علاقے ہندواڑہ میں چوگل کے مقام پر پولیس چوکی پر کیا گیا ۔

(جاری ہے)

حملے میں ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوا جس کو علاج کے لیے ہسپتال لے جایا جارہا تھا لیکن وہ راستے میں ہی زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔ بھارتی فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور گھر گھر تلاشی شروع کردی ۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔