راولپنڈی،2016ء میں بھارت کی ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کی 379 خلاف ورزیاں

ضرب عضب میں 35 سو دہشتگرد ہلاک اور 383 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا فوجی عدالتوں سے 274 مجرموں کو سزا اور 12 کو پھانسی دی گئی کراچی میں1992آپریشنوں میں 2847جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا ملک بھر میں انٹیلی جنس بنیادوں پر 17825کومبنگ آپریشن بابر ،کروز ،ائیرلانچ رعد میزائل اور پاک بحریہ نے اینٹی شپ میزائلوں کے تجربے کئے پاک فضائیہ کے سی130 نے برطانیہ میں50شو کی ٹرافی جیتی اورنائجیریا کے ساتھ مشاق طیاروں کی فراہمی کا دفاعی معاہدہ طے پایا ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی آرمی کی کامیابیوں اور بھارتی خلاف ورزیوں کی تفصیلی رپورٹ

اتوار 1 جنوری 2017 13:31

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1جنوری ۔2017ء)سال2016ء میں بھارت نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی379 بار خلاف ورزیاں کیں جبکہ ضرب عضب کے دوران3500 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ383 فوجی جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ۔فوجی عدالتوں سے 274 مجرموں کو سزا سنائی گئی اور 12 مجرموں کو پھانسی کی سزا دی گئی۔سی پیک کیلئے870 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر کی گئی اور سپیشل سیکورٹی ڈویژن بھی قائم کیا گیا۔

کراچی میں1992آپریشنز کئے گئیجن میں 2847جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا جس میں 350دہشتگردوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔ملک بھر میں انٹیلی جنس بنیادوں پر 17825کومبنگ آپریشن کئے گئے ۔ بابر ،کروز ،ائیرلانچ رعد میزائل اور پاک بحریہ نے اینٹی شپ میزائلوں کے کامیاب تجربے کئے جبکہ پاک فضائیہ سی130 نے برطانیہ میں50شو کی ٹرافی جیتی اورنائجیریا کے ساتھ مشاق طیاروں کی فراہمی کا دفاعی معاہدہ طے پایا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سال 2016ء میں آرمی کو حاصل ہونے والی کامیابیوں اور بھارتی خلاف ورزیوں کی تفصیلی رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق بھارت نے 2016ء میں ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کی379 بار خلاف ورزیاں کیں،سال 2016ء میں فوجی عدالتوں سے274 مجرموں کو سزا سنائی گئی جبکہ فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے12 مجرموں کو پھانسی دی گئی،سی پیک کیلئے870 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر کی گئی اور سی پیک کیلئے سپیشل سیکورٹی ڈویژن قائم کیا گیا،کراچی میں1992آپریشنز کئے گئے کراچی آپریشن میں 2847جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ کراچی آپریشن کے دوران350دہشتگردوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔

2016ء کے دوران کراچی میں446ٹارگٹ کلرز گرفتار کئے گئے۔ضرب عضب کے دوران شمالی وزیرستان میں71فیصد ٹی ڈی پیز کی واپسی ہوئی جبکہ جنوبی وزیرستان میں68 فیصد عارضی بے گھر افراد واپس پہنچے،مجموعی طور پر 82 فیصد عارضی بے گھر افراد اپنے گھروں کو واپس پہنچے۔ فاٹا اور کے پی کے میں سماجی ترقی کے567منصوبے بنائے گئے جس میں930کلومیٹر سڑکوں کا جال بچھایا گیا،وانا میں 54کلو میٹر طویل ٹرانسمیشن لائن بچھائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق 2016ء ضرب عضب کے دوران3500 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ 383 فوجی جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔پنجاب میں11ہزار735 انٹیلی جنس بنیادوں پر کومبنگ آپریشن کئے گئے بلوچستان میں 294 اور سندھ میں646 انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کئے گئے خیبرپختون خواہ اور فاٹا میں4700 اور گلگت بلتستان میں450 آپریشن کئے گئے۔رپورٹ کے مطابق سال2016ء کے دوران ضرب عضب میں دہشتگردوں کے992 خفیہ ٹھکانے تباہ کر دئیے گئے جبکہ18 ہزار87 ہتھیار قبضے میں لئے گئے جبکہ253 ٹن بارودی مواد کا ذخیرہ تباہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سال2016ء میں بابر ،کروز اور ائیرلانچ رعد میزائل اور پاک بحریہ نے اینٹی شپ میزائل ضرب کا پی ایف ایس کے کامیاب تجربے کئے۔پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کا پتہ لگا کر پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے سے روکا جبکہ سی پیک میری ٹائم سیکورٹی کیلئے ٹاسک فورس88 بھی قائم کی،پاک فضائیہ سی130 نے برطانیہ میں50شو کی ٹرافی جیتی،پاک فضائیہ کی صلاحیت بڑھانے کیلئے ائیرپاور سینٹر کا افتتاح کیا گیا،پاک فضائیہ ن ضرب عضب کے دوران دہشتگردی کے ٹھکانوں کو مہارت سے نشانہ بنایا اسکے علاوہ پاک فضائیہ نے نائجیریا کے ساتھ مشتاق طیاروں کی فراہمی کا دفاعی اشتراک کیا