کراچی پولیس کے رویے سے تنگ بھکاری نے آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا

اہلکاروں سے مظالم سے نجات دلانے کی اپیل کی، آئی جی سندھ سے متعلقہ اہلکاروں کے تبادلے کا بھی مطالبہ کردیا

جمعہ 30 دسمبر 2016 11:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30دسمبر۔2016ء)کراچی پولیس کے رویے سے تنگ ایک بھکاری نے آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا، اہلکاروں سے مظالم سے نجات دلانے کی اپیل کی،بھکاری نے آئی جی سندھ سے متعلقہ اہلکاروں کے تبادلے کا بھی مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس کے خلاف بھکاری ایکشن میں آگئے، ایک فقیر نے آئی جی سندھ کو درخواست لکھ دی، فقیر نے اپنے خط میں پولیس اہلکاروں کی شکایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر کے ایک ایک چوک پر تین تین اہلکار ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان اہلکاروں کو تبدیل کیا جائے، کیونکہ یہ بھکاریوں کو بے جاتنگ کرتے ہیں خط میں کہا گیا کہ پولیس اہلکارڈیوٹی کرنے کی بجائے بوڑھے اور معذور بھکاریوں کو تنگ کرتے ہیں،انہیں چوک پر بھیک بھی مانگنے نہیں دیتے۔خط میں الزام لگایا گیا ہے کہ پولیس اہلکارشہر کے اہم چوراہوں پرمنظور نظر فقیروں کو کھڑا رہنے دیتے ہیں جبکہ باقی لوگوں کو دوسری جگہ بھیج دیتے ہیں۔ جہاں بھیک بھی نہیں ملتی۔خط لکھنے والے فقیر نے آئی جی سندھ سے درخواست کی ہے کہ پولیس اہلکاروں کو حکم دیا جائے کہ فدوی کو تنگ نہ کیا جائے۔ بھکاری نے درخواست میں موٴقف اختیار کیا ہے کہ پولیس اہلکار اسے ایسے چوراہوں پر جانے کو کہتے ہیں جہاں اسے کوئی بھیک نہیں دیتا۔

متعلقہ عنوان :