اسلام آباد،الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ بھارتی ہیکرنے ہیک کرلی

الیکشن کمیشن کاسارا ڈیٹامحفوظ ہے،خضر عزیز

جمعہ 30 دسمبر 2016 11:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30دسمبر۔2016ء)الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ بھارتی ہیکرنے ہیک کرلی ہے ،تاہم الیکشن کمیشن کاسارادیٹامحفوظ ہے، نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے ڈی جی آئی ٹی خضرعزیزنے کہاہے کہ بھارتی ہیکرنے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ ہیک کرلی ہے، جسے دوبارہ پروفیکٹ کرنے کیلئے سروس پروائیڈرسے رابطہ کیاگیاہے اورامیدہے کہ جلدہی ویب سائٹ بحال ہوجائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ویب سائٹ ہیک ہونے کے باوجودالیکشن کمیشن کاساراڈیٹامحفوظ ہے