آسٹریلیا، پولیس نے سمگل ہونیوالی منشیات کی سب سے بڑی کھیپ برآمد کر کے 15افراد کو گرفتار کر لیا

جمعہ 30 دسمبر 2016 11:33

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30دسمبر۔2016ء) آسٹریلیا نے ملکی تاریخ میں منشیات کی سب سے بری اسمگل ہونے والی کھیپ برآمد کی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ساؤتھ ویلز پولیس کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی پیسفک جزیرہ میں 600کلو گرام منشیات اور سڈنی میں پانچ سو کلو گرام جبکہ فجی میں32کول گرام منشیات مختلف آپریشنز میں برآمد کر کے مجموعی طور پر پندرہ افراد کو سمگلنگ سے تعلق کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

احکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے افراد سے اس سلسلے میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :