سریبا، کار حادثہ، دو افغان تارکین وطن ہلاک، بچوں سمیت دس زخمی

جمعہ 30 دسمبر 2016 11:32

بلغراد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30دسمبر۔2016ء) سریپاس کار حادثے میں دو افغان تارکین وطن ہلاک جبکہ دس زخمی ہو گئے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سربین پولیس نے بتایا کہ وسطی شاہراہ پر تائس قصبہ میں گنجائش سے زائد افغان تارکین وطن پر مشتمل کار بیرئیر سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی، حادثے میں افغان تارکین ہلاک جبکہ دس زخمی ہو گئے، زخمی ہونیوالوں میں پانچ بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔