ہائیرایجوکیشن ڈپارٹمنٹ پنجاب نے دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر تمام جامعات اورکالجوں کو مراسلہ ارسال کردیا

جمعرات 29 دسمبر 2016 10:48

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29دسمبر۔2016ء)ہائیرایجوکیشن ڈپارٹمنٹ پنجاب نے دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر تمام جامعات اورکالجوں کو مراسلہ ارسال کردیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اکتیس دسمبر تک دہشتگرد تعلیمی اداروں کونشانہ بنا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کیمطابق ایچ ای سی کی جانب سے پنجاب کی جامعات اورکالجوں کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بمبار اور ٹارگٹ کلر تعلیمی اداروں میں حملہ کرسکتے ہیں۔

مراسلے کے مطابق دہشت گردوں کواساتذہ، طلبہ اور اداروں کے سربراہوں کوقتل کا ٹاسک دیا گیا ہے، جبکہ دہشت گرد تعلیمی اداروں میں پمفلٹ تقسیم کرکے بھی خوف وہراس پھیلا سکتے ہیں۔ہائیرایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نیمراسلے میں ہدایت کی ہے کہ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ چوکس رہے اور سیکیورٹی سخت کرنے کے تمام اقدامات کرے۔

متعلقہ عنوان :