کراچی کے بعد چکن گنیا وائرس شہر اقتدار میں بھی پہنچ گیا

پہلے چکن گونیا کیس کی تصدیق ہوگئی ،کراچی سے اسلام آباد پہنچنے والی ثریا نامی خاتون میں چکن گنیا کی تصدیق قومی ادارہ صحت نے کی رپورٹ موصول ہونے کے بعداسلا م آباد کے محکمہ صحت متاثرہ خاتون کی قیام گاہ اور ارد گرد کے پچیس گھروں میں مچھرمار سپرے کردیا

جمعرات 29 دسمبر 2016 10:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29دسمبر۔2016ء)کراچی کے بعد چکن گنیا وائرس شہر اقتدار میں بھی پہنچ گیا ، وفاقی دارالحکومت میں پہلے چکن گونیا کیس کی تصدیق ہوگئی ، کراچی سے اسلام آباد پہنچنے والی ثریا نامی خاتون میں چکن گنیا کی تصدیق قومی ادارہ صحت نے کی ، رپورٹ موصول ہونے کے بعداسلا م آباد کے محکمہ صحت متاثرہ خاتون کی قیام گاہ اور ارد گرد کے پچیس گھروں میں مچھرمار سپرے کردیا ،کراچی ملیر کے علاقے سعود آباد کی رہائشی ثریا نامی خاتون تین روز قبل کراچی سے اسلام آباد پہنچی،، اور سوہان کے علاقے میں قیام کیا ، خاتون کو کراچی سے اسلام آباد آتے ہوئے تیر بخار اور شدید جسم درد کی شکایت ہونے پرڈاکٹروں نے طبی معائنہ کیا، چکن گونیا کی علامات ظاہر ہونے پر ثریا کے خون کے نمونے چک شہزاد میں قومی ادارہ صحت کی لیبارٹری میں بھجوادئیے ، قومی ادارہ صحت نے ثریا کے خون کے نمونے میں چکن گونیا وائرس کی تصدیق کردی ، رپورٹ آنے کے فوری بعد محکمہ صحت کی ٹیمیں اسلام آباد کے علاقے سوہاں میں متاثرہ خاتوں کی قیام گاہ پہنچ گئیں ٹیم میں ڈاکٹرز اور دیگر ورکرز موجود تھے، گھرہیلتھ ورکرز نے متعلقہ گھر کے اندر مچھر مار سپرے کیا اور ساتھ ہی پورے محلے میں بھی فوگنگ اور سپرے کا عمل مکمل کیا گیا ،،،اس سے قبل بھی قومی ادارہ صحت کراچی سے بھجوائے گئے پانچ مریضون کے خون کے نمونوں میں سے تین میں چکن گونیا کی تصدیق کرچکا ہے

متعلقہ عنوان :