سیالکوٹ میں عمران خان کی پار ٹی ”پی ٹی آئی“ کو دھچکا

پر وفیسر انجم رضا خان اور آفتاب احمد انصاری کی قیا دت میں پاکستان تحر یک انصا ف سیالکوٹ سے سینکڑوں کا رکنان نے پا کستان مسلم لیگ (ن) میں شمو لیت اختیا ر کر لی

جمعرات 29 دسمبر 2016 10:25

سیا لکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29دسمبر۔2016ء)سیالکوٹ میں عمران خان کی پار ٹی ”پی ٹی آئی“ کو دھچکا۔پر وفیسر انجم رضا خان اور آفتاب احمد انصاری کی قیا دت میں پاکستان تحر یک انصا ف سیالکوٹ سے سینکڑوں کا رکنان نے پا کستان مسلم لیگ (ن) میں شمو لیت اختیا ر کر لی ہے ۔رکن صو بائی اسمبلی چو ہدری محمد اکرام نے شمو لیت اختیا ر کر نے والے فراد کو پا کستان مسلم لیگ (ن ) میں آنے پر مبارکباد دیتے ہو ئے کہا کہ پا کستان مسلم لیگ میں کارکنان کی عز ت اور وقار پر ہم سمجھوتہ نہیں کر تے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا ہے کہ میا ں محمد نو از شر یف کی قیا دت میں ملک تر قی اور خو شحا لی کی طر ف گا مزن ہے اور وہ دن دور نہیں جب پا کستان ایشا ء کا ٹا ئیگر بن جا ئے گا ۔رکن صو با ئی اسمبلی چو ہدری محمد اکرام نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیا ر کر نے والے تمام ممبران کو پا کستان مسلم لیگ میں خو ش آمد ید کہا ۔اس مو قع پر میا ں یاسر ریا ض ،قدر غو ری ،شہزاد خلجی ،لیڈی کو نسلر نسیم با نو ،نجمہ بیگم ،عدنان کشمیری ،نو شعیب ،ملک طاہر اعوان ،سہیل آزاد اور صغیر بٹ بھی موجو د تھے ۔