پرویز مشرف پر اعتبار کرنا میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی، ڈاکٹر عبدالقدیر خان

ذوالفقار علی بھٹو ایک محب وطن انسان تھے، ان کا جوڈیشنل قتل نہیں بڑا ظلم تھا، ایٹمی سائنسدان

جمعرات 29 دسمبر 2016 10:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29دسمبر۔2016ء) ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف پر اعتبار کرنا میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی، ان کے سامنے انکار کرتا تو اچھا ہوتا، میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو ایک محب وطن انسان تھے، ان کا جوڈیشنل قتل نہیں بڑا ظلم تھا، انہوں نے ایسے حالات میں ملک کے باگ ڈور سنبھالے تھے کہ ملک کے حالات مکمل خراب تھے، واضح تھوڑی عرصے میں عوام کا اعتماد بحال کر دیا اور حالات کو قابو کر لیا، انہوں نے کہا کہ میں نے ذوالفقار علی بھٹو کو جیسے ہی خط لکھا تو فوراً بلا لیا، انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو اچھی خاتون تھی، انہوں نے بھی میری بہت مدد کی، انہوں نے کہا کہ گلوکاری ایان علی کیس میں بری ہو جائے گی لیکن کیس ختم نہیں ہوگا، ان کی کیس کی تاریخ پر تاریخ ہوگی، انہوں نے کہا عدلیہ تحریک میں وکلاء کا کردار بہت قابل سنائش ہے، وکلاء برادری جس پارٹی کے ساتھ ہوتے ہیں وہ جیت جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری بحال ہوئے تو پرویز مشرف ملک سے باہر چلے گئے وہ علدیہ کے سربراہ تھے، مشرف کے خلاف مقدمہ کا فیصلہ وہ ایک ہفتے میں دے سکتا تھا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی سیاسی جماعت کو اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا ہے۔