رومانیہ کے صدر کیلئے مسلم خاتون کی راہ میں شوہر رکاوٹ بن گیا

شوہر کا تعلق شام سے ہونے پر شویل شائدہ کا نام مسترد،رومانیہ کے صدر نے دوسرے نام کی تجویز دیدی

جمعرات 29 دسمبر 2016 11:01

رومانیہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29دسمبر۔2016ء) رومانیہ کے صدر نے شوہر کا شام سے تعلق کے باعث پہلی مسلم خاتون کی وزیراعظم نامزدگی مسترد کرتے ہوئے دوسرا نام نامزد کرنے کی ہدایت کر دی، غیر ملکی میڈیا کے مطابق رومانیہ کے سوشل ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے لیے نامزد پہلی مسلم خاتون شویل شائدہ کی نامزدگی رومانیہ کے صدر نے اس کے شوہر کا تعلق شام سے ہونے کے باعث مسترد کر دی ہے، شویل شائدہ کے شوہر کا تعلق شام سے تھا جو شام میں20سال تک زراعت کے شعبے سے وابستہ رہے، رومانیہ کے صدر نے سوشل ڈیموکریٹ کو وزارت عظمیٰ کے لیے دوسرا نام نامزد کرنے کی ہدایت کی جبکہ پارٹی نے صدر کے اس فیصلے پر شدید ناراضی کا اظہار کیا ہے، خیال رہے کہ ماہر معاشیات شویل شائدہ وزارت عظمیٰ کی مضبوط امیدوار ہے۔

متعلقہ عنوان :