بنگلادیش، سال نو جشن کے موقع پر دہشتگردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کرنیوالے پانچ مشتبہ افراد گرفتار

جمعرات 29 دسمبر 2016 11:01

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29دسمبر۔2016ء) بنگلادیش میں پولیس نے سال نو تقریبات کے موقع پر دہشتگردانہ حملوں کی سازش کرنیوالے پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈھاکہ پولیس نے پانچ مشتبہ افرا د کو گرفتار کیا ہے جن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اسکا جماعت المجائدیں بنگلادیش گروپ سے تعلق ہے، انسداد دہشتگردی پولیس یونٹ کے سربراہ منیر الاسلام نے بتایا گرفتار کئے جانیوالے افراد نئے سال کے جشن کے موقع پر دہشتگردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے افراد سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔