کسی کو یہ اجازت نہیں دیں گے کہ وہ اسرائیل کو حقیر سمجھے، ڈونلڈ ٹرمپ

اسرائیل کی مخالفت کرنے والے میرے مقابلے میں جنگ کیلئے تیار ہوجائیں، اسرائیلی آباد کاری کے فیصلے کی منظوری دیدی ہے ، امریکی نو منتخب صدر

جمعرات 29 دسمبر 2016 10:55

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29دسمبر۔2016ء)امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کسی کو یہ اجازت نہیں دیں گے کہ وہ اسرائیل کو حقیر سمجھے جبکہ اسرائیل کے بیت المقدس میں اسرائیلی آباد کاری کرنے کے فیصلے کی منظوری دیدی۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی رپورٹ کے مطابق امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اسرائیل کی مخالفت کرنے والے میرے مقابلے میں جنگ کیلئے تیار ہوجائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اسرائیلی حکومت کو آگاہ کیا کہ میرے عہدہ سنبھالنے تک اپنے مؤقف پر ڈٹے رہیں،اسرائیل کو حقیر سمجھنے کا اقدام ان کیلئے بھاری پڑے گا،دوسرے جانب جمعہ کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بیت المقدس میں اسرائیلی آبادکاری کے خلاف اکثریت سے قرارداد منظور کی گئی تھی،اسرائیلی آبادکاری کے خلاف اکثریت سے قرارداد منظور کی گئی تھی،اسرائیل نے سلامتی کونسل کے قرارداد کا پرواہ نہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ بیت المقدس میں اسرائیلی آبادکاری کو شروع کرے

متعلقہ عنوان :