دیکھتے ہیں کہ پیپلزپارٹی پانامہ لیکس کے معاملے پر کیا پالیسی اختیار کرتی ہے، عمران خان

جسٹس ثاقب نثار پر پورا اعتماد ہے، جسٹس انور ظہیر جمالی نے پانامہ لیکس کیس کی مکمل سماعت کی مگر آخر میں کمیشن کے چکر میں پڑ گئے، چیئرمین تحریک انصاف

جمعرات 29 دسمبر 2016 11:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29دسمبر۔2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ دیکھتے ہیں کہ پیپلزپارٹی پانامہ لیکس کے معاملے پر کیا پالیسی اختیار کرتی ہے، جسٹس ثاقب نثار پر پورا اعتماد ہے، جسٹس انور ظہیر جمالی نے پانامہ لیکس کیس کی مکمل سماعت کی مگر آخر میں کمیشن کے چکر میں پڑ گئے، آئندہ انتخابات میں ن لیگ کو دھاندلی نہیں کرنے دینگے، انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائشگاہ بنی گالہ میں قومی روز نامہ کے صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کی، ان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے فیصلے پر فی الحال کوئی تبصرہ نیہں کرونگا، تاہم انتظار کرتے ہیں، پیپلزپارٹی کسطرح پانامہ لیکس پر وزیراعظم کو جوابدہ بناتا ہے یہ دیکھنا ہوگا، بلاول بھٹو نے اچھی اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کی کوشش کی، انہوں نے کہا کہ نئے آنے والے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار پر پورا عتماد ہے، انہیں اس کیس کو سماعت کیلئے جلدی مقرر کرنا چاہئے، جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں بینچ نے کیس کی مکمل سماعت کی مگر آخر میں کمیشن بنانے کی کیا ضرورت تھی، جبکہ عدالت نے پورا کیس سن لیا اور اس حوالے سے تحریک انصاف نے مکمل ثبوت جمع کرا دیئے تھے، انہوں نے کہا کہ نظام عدلیہ کے بارے میں عوام کے رائے اور خیالات حوصلہ افزائے ہے، پانامہ لیکس مقدمہ کا معاملہ چند دنوں کا محتاج ہے،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے جمہوریت اور جمہوری اقرار کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، آئندہ انتخابات میں (ن) لیگ کو دھاندلی کرانے کا موقع نہیں دینگے۔