فٹنس مسائل سے پریشان قومی کھلاڑیوں نے سجوک تھراپی کی طرف رجوع کرلیا

عمران فرحت اور عمر گل سمیت کئی کھلاڑیوں نے ماہر سجوک تھراپسٹ سے علاج کروایا ہے

بدھ 28 دسمبر 2016 09:06

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28دسمبر۔2016ء )فٹنس مسائل سے دوچار قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے غیر روایتی طریقہ علاج سجوک تھراپی کی طرف رجوع کر لیا۔ عمران فرحت اور عمر گل سمیت کئی کھلاڑیوں نے ماہر سجوک تھراپسٹ سے علاج کروایا ہے۔تفصیلات کیمطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جہاں ایک طرف حبیب بنک اور کے آر ایل کے درمیان ڈومیسٹک کپ کا ون ڈے میچ کھیلا جا رہا تھا تو دوسری عمران فرحت اور سجوک تھراپی اسپیشلسٹ کے درمیان ایک اور میچ جاری تھا۔

(جاری ہے)

سجوک تھراپی میں ہاتھوں کے پریشر پوائنٹس سے پریشر ڈال کر کمر اور ریڑھ کی ہڈی سمیت جسم میں ہو نے والی درد کا علاج کیا جاتا ہے عمران فرحت، عمر گل سمیت کئی کھلاڑیوں نے اس طریقہ علاج سے اپنا درد کم کروایا عمر گل کہتے ہیں فٹنس مسائل پر قابو پاکرجلد ٹیم کا حصہ بنوں گا۔ عمران فرحت،عمر گل سمیت دیگر کھلاڑیوں کا کہنا تھاکہ انجریز اور فٹنس مسائل پر قابو پانے کے لئیپاکستان کر کٹ بورڈ کو بھی غیر روایتی طریقہ علاج کے ماہرین کی خدمات حاصل کرنی چاہیں ۔

متعلقہ عنوان :