لاہور ہائیکورٹ ، حکومت کا احترام کرانے کیلئے دائر درخواست میں لیگی حکومت کیخلاف بلاول بھٹو، عمران خان سمیت مختلف سیاسی رہنماؤں کی تقاریر کا ریکارڈ طلب

بدھ 28 دسمبر 2016 09:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28دسمبر۔2016ء ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے مسلم لیگ ن کی حکومت کا احترام کرانے کیلئے دائر درخواست میں لیگی حکومت کیخلاف بلاول بھٹو، عمران خان سمیت مختلف سیاسی رہنماؤں کی تقاریر کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

فاضل عدالت نے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ مسلم لیگ ن سب سے زیادہ عوامی مینڈیٹ والی جماعت ہے اور اس وقت حکومت میں ہے لیکن اپوزیشن جماعتیں حکومت مخالف تقاریر کر کے نفرت پھیلا رہی ہیں جس سے ملک میں ہیجان کی کییفت ہے، انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہہ رکھا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت اور ریاست کی وفادار رہیں گی لیکن موجودہ اپوزیشن جماعتیں سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کررہی ہیں، انہوں نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دیا جائے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پہلے ان سیاستدانوں کا ریکارڈ پیش کریں جو حکومت مخالف تقاریر کر رہیہیں جس کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے کا فیصلہ کرینگے، عدالت نے مزید سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست گزار کو حکومت مخالف تقاریر کا ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ۔