لگتا ہے مفاہمت کاپلڑا بھاری ہوگیا ہے ، شاہ محمود قریشی

آج کا اعلان ہے کہ ایوان میں جاؤں گا اور میدان میں نہیں ان کے کارکنوں کو بہت مایوسی ہوئی ہے ، رہنما تحریک انصاف

بدھ 28 دسمبر 2016 09:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28دسمبر۔2016ء) تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے آج اعلان کیا ہے کہ میں ایوان میں جاؤں گا میدان میں نہیں۔ اگر بلاول بھٹو زرداری کی جگہ میں ہوتا تو بہت پریشان ہوتا لگتا ہے مفاہمت کاپلڑا بھاری ہوگیا۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج کا اعلان ہے کہ ایوان میں جاؤں گا اور میدان میں نہیں۔

آصف علی زرداری کے اس اعلان سے پیپلزپارٹی کو کارکنان کی طرف سے بہت مایوسی ہوئی ان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارتی مین دو طرح کے سوچنے والے لوگ ہیں ایک مفاہمت اور دوسرا میدان میں مقابلہ کرنے کا ۔ لگتا ہے کہ مفاہمت کرنے والا پلڑا بھاڑی پڑ گیا ۔ انہون نے کہاکہ مستقبل کا وزیراعظم بلاول بھٹو ہے کیونکہ وہ نوجوان ہے انہیں موقع مل جائے گا انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کا ایوان واپس آنے کا مقصد کیا ہے۔

(جاری ہے)

سابق صدر فاروق لغاری صدارت کیبعد پارلیمنٹ آکر غلطی کی تھی ان کے آنے سے لگتا ہے کہ دونوں پارٹیوں کے درمیان مصالحت کی ڈیل ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹوکی نویں برسی تک ان کے قاتلون کی تلاش نہ ہوسکی۔ یوسف رضا گیلانی کے بے نظیر بھٹو کے نام پر پانچ سال تک حکومت کی۔ رحمن ملک کا بیان ریکارڈ پر ہے کہ بی بی کے قاتلوں کو میں جانتا ہوں انہوں نے کاہکہ وفاق میں حکومت بنانے کیلئے الیکشن لڑنے کا بڑا میدان پنجاب ہے اگر وہی یوسف رضا گیلانی اور راجہ رینٹل ہوگا تو پھر پی پی کیلئے پنجاب کے میدان میں لڑائی بہت مشکل ہوگی۔