ڈیرہ غازی خان،کوہلو شہر کے مرکزی بازار میں بم دھماکہ، چھ افراد زخمی

زخمیوں میں میڈیکل آفیسر اور سکو ل ٹیچر بھی شامل ،شدید زخمی ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ منتقل

بدھ 28 دسمبر 2016 09:12

ڈیرہ غازیخان (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28دسمبر۔2016ء)کوہلو شہر کے مرکزی بازار میں بم دھماکہ چھ افراد زخمی ہوگئے ،زخمیوں میں میڈیکل آفیسر اور سکو ل ٹیچر بھی شامل ہیں شدید زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی تحصیل کوہلوکے مرکزی بازار میں ریموٹ کنٹرول بم سے نصف درجن کے قریب شہری زخمی ہوئے دن ڈیڑھ بجے کوہلو مارکیٹ میں دھماکہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز ،مقامی پولیس کے علاوہ لوگ آگئے جنہوں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا تاہم شدید زخمیوں میں میڈیکل آفیسر کوہلو ڈاکٹر میر خالد بجرانی ،سکول ٹیچر جان محمد سمیت میر شاہ بلال ،شاہنواز ،تاج محمداور سلیم رضامسیح کو علاج معالجہ کے لیے ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان منتقل کر دیا گیازخمیوں کے مطابق چمالک کے علاقے میں کوئلہ کان کام نہ کرنے کے لیے شر پسند عناصرانہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے تھے تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت لیویزنے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ٹیچنگ ہسپتال ڈیر ہ میں لائے گئے میڈیکل آفیسر کوہلو ڈاکٹر میر خالد بجرانی کی حالت تشویش ناک بتلائی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :