تحریک انصاف پارلیمنٹ سے استعفے دیکرسڑکوں پر آئے ساتھ شامل ہو جاؤں گا ، نبیل گبول

آصف علی زرداری نے سڑکوں کی بجائے پارلیمنٹ کو چنا ، خورشید شاہ پر فرینڈلی اپوزیشن کے الزامات لگ رہے ہیں ،میڈیا سے گفتگو

بدھ 28 دسمبر 2016 09:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28دسمبر۔2016ء)سیاسی رہنما نبیل گبول نے تحریک انصاف کے پارلیمنٹ سے استعفوں کی شرط پر پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری نے سڑکوں پر آنے کی بجائے پارلیمنٹ کو چنا،خورشید شاہ پر فرینڈلی اپوزیشن کے الزامات لگ رہے تھے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ آصف زرداری کے آنے کے بعد پیپلزپارٹی کی پالیسی تبدیل ہوئی ہے آج جو اعلان ہوا اس کی توقع نہیں تھی،زرداری صاحب نے سڑکوں پر آنے کی بجائے پارلیمنٹ کو چنا۔

انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ پر فرینڈلی اپوزیشن کے الزامات لگ رہے تھے۔آصف علی زرداری جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف استعفے دے اور سڑکوں پر آئے،تحریک انصاف میں شامل ہوکر ان کے ساتھ ہوں گا