عراق کی سینئر خاتون صحافی کو اغواء کر لیا گیا

وزیر اعظم حیدر العبادی نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے خاتون صحافی کی فوری بازیابی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی

بدھ 28 دسمبر 2016 09:14

بغداد ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28دسمبر۔2016ء ) غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاتون صحافی عفرہ القیسی کو گزشتہ روز پیر کی رات کو ان کے گھر سے اغواء کیا گیا۔ مغویہ دارالحکومت بغداد کے علاقے سیدیہ میں رہائش پذیر تھیں۔ وزیر اعظم حیدر العبادی نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے خاتون صحافی کی فوری بازیابی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔

عراقی وزیراعظم نے عوام سے بھی اپیل کی کہ اگر ان کے پاس اغواء کی واردات کے حوالے سے کوئی بھی اطلاع ہے تو، وہ سیکیورٹی اداروں کو فراہم کریں۔

(جاری ہے)

عفرہ نے پیر کی صبح ہی ایک آرٹیکل تحریر کیا تھا جس میں آرمڈ گروپس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس آرٹیکل میں انہوں نے وزارت داخلہ کے ایک افسر کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ موصوف نے ناصریہ شہر میں قائم ایک سکول کے پرنسپل کو صرف اس لئے پیٹا تھا کیونکہ اس نے افسر کی بیٹٰی کے ساتھ جھگڑنے والے ایک طالبعلم کو سزا دینے سے انکار کر دیا تھا۔

43 سالہ عفرہ القیسی ایک برطانوی اخبار اور بہت سی نیوز ویب سائٹس کے ساتھ منسلک ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق عفرہ القیسی عراق میں بڑھتی ہوئی کرپشن کے بھی سخت خلاف ہیں اس کے خاتمے کیلئے انہوں نے ایک مہم بھی شروع کر رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :