نئی دہلی: امریکی خاتون کا گینگ ریپ، 4 افراد گرفتار

بدھ 28 دسمبر 2016 09:14

نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28دسمبر۔2016ء ) نئی دہلی پولیس نے امریکی خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں ایک فائیو سٹار ہوٹل کے ٹور گائیڈ اور بیل بوائے سمیت 4 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔رواں سال اپریل میں بھارت کے سیاحتی دورے پر آئی ایک امریکی خاتون کا گینگ ریپ کرنے کے الزام میں 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں ایک ٹور گائیڈ اور فائیو سٹار ہوٹل کے بیل بوائے سمیت 4 افراد شامل ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی خاتون سیاح نے جنسی زیادتی کی واردات کے متعلق رواں سال اکتوبر میں پولیس کو شکایت درج کروائی تھی۔ یہ امریکی خاتون ایک مرتبہ پھر نئی دہلی آئی ہوئی ہے اور اس نے سٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں چار مشتبہ افراد کو شناخت بھی کر لیا ہے۔