پاک فوج قومی سلامتی سے متعلق اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ،جنرل قمر جاوید باجوہ

فوجی افسران نے آپریشن ضرب عضب میں بے مثال قربانیاں دیں،افسران کے قائدانہ کردار سے پاک فوج مزید مضبوط ہوئی ہے،آرمی چیف کا فوجی افسران سے خطاب

بدھ 28 دسمبر 2016 09:21

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28دسمبر۔2016ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج قومی سلامتی سے متعلق اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، آپریشن ضرب عضب میں فوجی افسران نے قیادت کرتے ہوئے قربانیاں دیں۔ افسران کے قائدانہ کردار کی وجہ سے پاک فوج مضبوط ہوئی۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق منگل کے روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جی ایچ کیو میں راولپنڈی کے گریژن کے فوجی افسران سے خطاب کیا جس میں آرمی چیف نے سکیورٹی چیلنجز اور پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر اظہار خیال کیا، آرمی چیف نے آپریشن ضرب عضب میں افسران و جوانوں کی قربانیوں کو سراہا۔

فوجی افسران سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ فوجی افسران اپنے پیشہ ورانہ امور پر توجہ دیں، افسران کے قائدانہ کردار سے پاک فوج مزید مضبوط ہوئی ہے۔ فوجی افسران نے آپریشن ضرب عضب میں قیادت کرتے ہوئے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج قومی سلامتی یقینی بنانے کے لئے کردار ادا کرتی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :