حلب ’اسلامی انقلاب‘ کی فرنٹ لائن ہے:ایران
تازہ ترین : 1

حلب ’اسلامی انقلاب‘ کی فرنٹ لائن ہے:ایران

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27دسمبر۔2016ء)ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل محمد علی جعفری نے کہا ہیکہ شام کے شہرحلب میں باغیوں کی شکست ایران کے اسلامی انقلاب کی ایک اور فتح ہے حلب اسلامی انقلاب کی فرنٹ لائن ہے۔ اپنی جغرافیائی سرحدوں سے باہر اپنی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کی پوری کوشش کرتا رہے گا۔ایرانی حکام شام کے شہر حلب میں تباہی وبربادی اور انسانی جانوں کے ہولناک قتل عام کو مسلسل اپنی فتح اور کامیابی سے تعبیر کرتے ہیں۔

دوسری جانب شامی اپوزیشن قوتوں کا کہنا ہیکہ صدر بشارالاسد کے اقتدار کی بقاء کے لیے ایران لاکھوں لوگوں کے قتل عام کا مرتکب ہو رہا ہے۔ایرانی فوج کے سربراہ نے اس بات کا اشارہ دیا کہ ان کا ملک علاقائی بحرانوں کے حل کے لیے خطے کے ممالک بالخصوص شام اور یمن میں اپنی مداخلت جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی سلامتی جغرافیائی سرحدوں تک محدود نہیں۔ جنرل جعفری نے کہا کہ ایران کا اسلامی انقلاب برآمد کرنا آیت للہ علی خامنہ ای کی قیادت میں ان کے ملک کی اہم ترین کامیابیوں میں سے ایک ہے

وقت اشاعت : 27/12/2016 - 11:36:06

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں