کویت کا سلامی کونسل میں اسرائیلی یہودی آبادکار ی کیخلاف قرارداد کا خیرمقدم

منگل 27 دسمبر 2016 11:35

کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27دسمبر۔2016ء)کویت نے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں اسرائیل کی یہودی آبادکاری کے خلاف پا س ہو نے والی قرارداد نمبر 2334 جس میں فلسطین کی زمین پر یہودی آبادکاری کی مذمت کی گئی ہے کا خیر مقدم”خوش آمدید“ کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

وزارت خارجہ کویت کے ذرائع نے گزشتہ ہفتہ کے روز نام ظاہر نہ کئے جا نے کی شرط پر بتایا ہے کہ اقوام متحدہ نے بین اقوامی امن، استحکام اور اپنی ”تاریخی ذمہ داریوں“ کو پورا کرتے ہوئے مذکورہ قرارداد پا س کی ہے جو کہ قبل ستائش ہے۔

کویتی ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی آباد کاری سے مشرق وسطیٰ کا امن خطرے میں پڑ جا ئے گا۔کویت نے کہا ہے کہ وہ فلسطینی عوام کے مصائب کے خاتمہ اور فلسطینی کاز کیلئے ایک منصفانہ اورجا مع حل تلاش کرنے کی کو ششوں کی حمایت کر ے گا

متعلقہ عنوان :