نیب نے چار سال قبل وفات پا جانے والے مجرم کو 5 ملین ریکوری کا نوٹس جاری کر دیا

چیئرمین نیب نے غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا

پیر 26 دسمبر 2016 09:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26دسمبر۔2016ء) کرپشن کے خاتمہ کے لئے نیب سرگرم ہو گیا ہے چار سال قبل وفات پانے والے مجرم کو 50 لاکھ روپے ریکوری کا نوٹس بھجوا دیا ۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مجرم نے لوٹی ہوئی 50 لاکھ روپے کی دولت واپس نہ کی تو نیب مزید سخت کارروائی کرے گا یہ عمدہ اور شاندار کارکردگی نیب راولپنڈی ڈائریکٹوریٹ نے سرانجام دی ہے جس کا ماٹو ہے کہ ملک میں کرپشن کا ناسور نامنظور ہے ۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت راولپنڈی نے محمد اشرف ولد بہادر نامی ملزم کو سزا دی اور 50 لاکھ روپے اقن سے ریکور کرنے کا فیصلہ 2012 میں دیا ۔ عدالت نے نیب حکام کو حکم دیا کہ مجرم سے پانچ ملین روپے کی رقم فوری واپسی کے لئے اقدامات کرے ۔ نیب راولپنڈی نے عدالت کا فیصلہ ردی کی میں ڈال کر لوٹی ہوئی دولت واپس لینا بھی بھول گئے ۔

(جاری ہے)

اسی اثناء میں 2013 کو مجرم محمد اشرف وفات پا گئے ۔

نیب حکام راولپنڈی چار سال کے بعد مقدمہ کی فائل دوبارہ کھول دی اور محمد اشرف ولد بہادر خان کو پانچ ملین ریکوری کا نوٹس بھجوا دیا لیکن نیب حکام کو اس وقت شرمندگی ، پشمانی اور بدمزدگی دیکھنا پڑی جب انہیں معلوم ہوا کہ محمد اشرف کو تین سال قبل وفات پا گئے ہیں ۔ خبر رساں ادارے کو ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین نیب نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اعلی پیمانے پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور ڈی جی نیب راولپنڈی عتیق الرحمان سے تفصیلات اور جواب طلب کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :