نسوات ،چارباغ سے تعلق رکھنے والے بچے عرفان اللہ کے باپ کا معمہ حل ہوگیا

ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد اصل باپ کے حوالے ،دو ملزمان گرفتار

پیر 26 دسمبر 2016 09:47

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26دسمبر۔2016ء) سوات ،چارباغ سے تعلق رکھنے والے بچے عرفان اللہ کے باپ کا معمہ حل ہوگیا ،ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد عرفان اللہ اصل باپ کے حوالے ،دو ملزمان گرفتار ،تفصیلات کے مطابق چند روز قبل چارباغ سے تعلق رکھنے والے گیارہ سالہ عرفان اللہ کو محمدزمان سکنہ پورن شانگلہ نے ڈرائیور جان ولی سکنہ چارباغ کے وساطت سے اغوا ء کرلیا تھا اور کراچی سے تعلق رکھنے والے حاجی نورس جسکا بیٹا 2009ءء میں غائب ہوگیا تھا محمد زمان نے اطلاع دی کہ اپکا بیٹا عرفان اللہ مل گیا ہے اور آپ اس کو لے کے جاسکتے ہیں جس پر حاجی نورس نے عرفان اللہ کو اپنا بیٹا تسلیم کیا تاہم بچے کے اصل والد عمرزمین نے مینگورہ پولیس اسٹیشن میں بیٹے کے اغوائیگی کا مقدمہ درج کرلیا جس پر پولیس نے بچے کو برآمد کرکے بچے کے اصل باپ کے شناخت کے لئے بچے اور باپ بننے کے دعویدار عمرزمین اور حاجی نورس کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے بھجوادئے ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹ میں عرفان اللہ عمرزمین کا بیٹا قرار پایا جس کے بعد پولیس نے محمد زمان اور ڈائیورجان ولی کو گرفتار کرلیا جبکہ عرفان اللہ کو اپنے اصل والد اور خاندان کے حوالے کردیا