بلدیاتی اداروں کوآئینی ترامیم کے بعد آئندہ30دن تک فعال کر دیا جائے گا ،راناثناء اللہ

اللہ تعالیٰ نے کرپٹ افراد کا شہرپرقبضہ نہیں ہونے دیا،کرپشن فری ڈویلپمنٹ کے نعر ے پرووٹ حاصل کئے پارٹی ٹکٹ برقراررہتاتوطے شدہ ٹارگٹ سے بھی زیادہ ووٹ ملتے ہمارے گروپ کے میئر کو تحریک انساف کے کم ووٹ ملے،2018 کے عام انتخابات میں ضلع اورشہرکی تمام نشستوں پرمسلم لیگ ن کامیاب ہوگی ،صوبائی وزیر قانون کی میڈیاسے گفتگو اورتقریب سے خطاب

پیر 26 دسمبر 2016 09:45

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26دسمبر۔2016ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء الله خاں نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کوآئینی ترامیم کے بعد آئندہ30دن تک فعال کر دیا جائے گا ،اللہ تعالیٰ نے کرپٹ افراد کا شہرپرقبضہ نہیں ہونے دیا،کرپشن فری ڈویلپمنٹ کے نعر ے پرووٹ حاصل کئے اگرپارٹی ٹکٹ برقراررہتاتوطے شدہ ٹارگٹ سے بھی زیادہ ووٹ ملتے ۔مسلم لیگ ن کے ایم این اے ،میاں فاروق ااپنے بیٹے قاسم فاروق جو کہ مسلم لیگ کے ضلع صدر ہیں کومشیربنوانے کے لئے سودے بازی کی ہے ان کے بیٹے کوچیئرمین ضلع کونسل کاپہلے ٹکٹ دیاگیالیکن ممبران پورے نہ ہونے کی وجہ سے ضلعی چیئرمین شپ کے الیکشن کو اوپن کرنے کی پیشکش کی گئی جسے قبول نہ کیا گیا اور سٹی میئر کا الیکشن اوپن کرنے کیلئے ایک گروپ کے لیڈر نے خود کشی کرنے کی دھمکی دی جس پر قیادت نے مجبور ہو کر الیکشن کو اوپن کیاہمارے گروپ کے میئر کو تحریک انساف کے کم ووٹ ملے ۔

(جاری ہے)

2018 کے عام انتخابات میں ضلع اورشہرکی تمام نشستوں پرمسلم لیگ ن کامیاب ہوگی ،اپوزیشن رہنماؤں کو چاہئے کہ وہ ذاتیات سے بالا تر ہو کر پاکستانی ریاست کے مفادات کا خیال رکھیں اور ریاست کی ترقی و سلامتی کے لئے حکومت کا ساتھ دیں اور جمہوری طرز عمل اختیار کرتے ہوئے آئندہ قومی انتخابات میں مقابلہ کریں جس میں عوام کا فیصلہ قبول کیا جائے گا ، خبررساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو اورپاکستان مسلم لیگ ( ن) فیصل آباد کے زیر اہتمام بانی پاکستان قائد محمد علی جناح  اور پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے قائد / وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کی سالگرہ کے کیک کاٹنے کی تقریب خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صوبائی وزیر قانون رانا ثناء الله خاں نے مزید کہا کہ ۔ایک گروپ کی طرف سے ہم پرجھوٹے الزامات عائد کئے گئے اللہ تعالیٰ نے ثابت کیا کہ الزامات جھوٹے اوربے بنیادتھے۔اللہ تعالیٰ نے شہرپرقبضہ نہیں ہونے دیا ۔شکست کوتسلیم کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ کسی کوہی ہمت دیتے ہیں سب کونہیں۔کرپشن فری ڈویلپمنٹ کے نعر ے پرووٹ حاصل کئے اگرپارٹی ٹکٹ برقراررہتاتوطے شدہ ٹارگٹ سے بھی زیادہ ووٹ ملتے۔

شہراورضلع میں کرپشن فری ڈویلپمنٹ ہوگی ڈسٹرکٹ بار،تاجروں اوردیگرطبقات کوتعمیرو ترقی کے منصوبوں میں شفافیت کوبرقراررکھنے کے لئے شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ شہرمیں مسلم لیگ ن کاکوئی گروپ نہیں ایک فردنے ورکرز میئر گروپ بنایااورپھرشیرکے کان اوردم کاٹنے کے بعرے لگاتے رہے انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے قائد اعظم محمد علی جناح کی سیاسی بصیرت او تحریک پاکستان کے ان کے جاندار کردار کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انتھک جدوجہد اور قائدانہ صلاحتیوں کی بدولت ہمیں آزادی نصیب ہوئی ۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے تصورات اور فرمودات کے مطابق خدمات انجام دیتے ہوئے پاکستان کو ترقی کی بلندیوں تک پہنچانے کے لئے بھر پور محنت اور توانائیوں کو بروئے کار لائیں گے ۔صوبائی وزیر رانا ثناء الله خاں نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی کہ الله تعالی انہیں پاکستان کو دہشت گردی کے عفریت سے نجات دلانے اور انرجی سمیت دیگر بحرانوں سے نکالنے کی مزید ہمت اور قوت عطا فرمائے ۔

ارکان اسمبلی میاں عبدالمنان ‘ محمد نواز ملک اور نومنتخب میئر محمد رزاق ملک نے بھی بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی عظیم اور کرشماتی شخصیت کو خراج عقیدت پیش کیا اور وزیراعظم محمد نواز شریف کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے صحت کاملہ اورلمبی زندگی کی دعا کی