سی ٹی ڈی کو فورتھ شیڈول افراد کی جائیداد، بینک تفصیلات طلب کرنے کا اختیار مل گیا
سی ٹی ڈی اپنی نگرانی کی صلاحیت کے تحت ان افراد کو ڈپارٹمنٹ کے سامنے پیش ہونے کیلئے طلب کرسکتی ہے،سی ٹی ڈی چیف
پیر 26 دسمبر 2016 09:43
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26دسمبر۔2016ء)پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کو فورتھ شیڈول میں ڈالے گئے مشتبہ افراد کی مبینہ طور پر دہشت گردی سے متعلق سرگرمیوں اور امور کی نگرانی کے ساتھ ان کے بینک اکاوٴنٹس، جائیداد اور فرد کے دیگر اثاثوں کی تفصیلات طلب کرنے کا اختیار بھی دے دیا گیا۔ایک سینئر افسر نے تصدیق کی کہ رواں ماہ کے آغاز میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں سی ٹی ڈی کو انسداد دہشت گردی ایکٹ 1977 کی دفعہ 11- ای ای ای (2)(ایف) کے تحت تمام اختیارات تجویز کردیے گئے ہیں، جس کے تحت فورتھ شیڈول میں شامل تمام متشبہ افراد کی ہر قسم کی سرگرمیوں کی نگرانی کی جاسکتی ہے۔
سی ٹی ڈی چیف ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (آئی جی) آف پولیس ثناء اللہ عباسی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 'سی ٹی ڈی کو نگرانی کا کردار دیا گیا ہے تاکہ وہ یہ دیکھیں کہ ڈسٹرکٹ پولیس قانونی طور پر 11 ای ای ای پر عمل درآمد کو یقینی بنا رہی ہے'۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ 'کالعم تنظیموں کے اراکین اور اس سے منسلک کچھ افراد کی سرگرمیوں کی حقیقی تصویر کشی کرنے کیلئے سی ٹی ڈی وقت کے ساتھ ساتھ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو کہہ سکتی ہے کہ وہ قانون کے مطابق بنائی گئی فورتھ شیڈول کی فہرست میں شامل افراد کے بینک اکاوٴنٹس کی تفصیلات فراہم کرے'۔
انھوں نے کہا کہ اسی طرح سی ٹی ڈی بورڈ آف ریونیو کو بھی ان مشتبہ افراد کے اثاثوں اور جائیداد کی تفصیلات فراہم کرنے کا کہہ سکتی ہے۔ایڈیشنل آئی جی ثناء اللہ عباسی کا کہنا تھا کہ 'متعلقہ افراد کے آئی ڈی کارڈز کے حوالے سے ریکارڈ میں کی جانے والی کسی بھی قسم کی تبدیلیوں کی تفصیلات کے حصول کیلئے بھی سی ٹی ڈی نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کو کہہ سکتی ہے'۔اس کے علاوہ ان افراد کی آئی ڈیز کو نشان زدہ کیا جائے گا تاکہ ان کے کسی بھی استعمال، جس میں سم کنکشن کی خریداری بھی شامل ہے یا کوئی دوسری منتقلی وغیرہ، سے سی ٹی ڈی کو آگاہ کیا جاسکے۔خیال رہے کہ فورتھ شیڈول اے ٹی اے کی شق ہے جس کے تحت ایک مشتبہ شخص کو نگرانی میں رکھا جاسکتا ہے اور اس کو روزانہ مقامی تھانے میں اپنی حاضری ضروری بنانا ہوتی ہے۔اس کے علاوہ فورتھ شیڈول میں ان عناصر کو بھی شامل کیا جاتا ہے جو غیر ریاستی سرگرمیوں میں ملوث ہوں، نفرت انگیز تقاریر یا ایسی مذہبی تنظیموں سے تعلق رکھتے ہوں جنھیں ابھی کالعدم قرار نہیں دیا گیا لیکن ان کی سرگرمیاں عسکریت پسندی کے زمرے میں آتی ہوں۔سی ٹی ڈی کی جانب سے مشتبہ افراد کی سرگرمیوں کی نگرانی کے نئے اقدامات سے واضح ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ان افراد پر سختی اور ان کو چیک کرنے کے عمل میں جارہانہ انداز اپنانا چاہتے ہیں۔سی ٹی ڈی کے چیف کا کہنا تھا کہ 'سی ٹی ڈی اپنی نگرانی کی صلاحیت کے تحت ان افراد کو ڈپارٹمنٹ کے سامنے پیش ہونے کیلئے طلب کرسکتی ہے، جس کا مقصد تصدیق اور چیک رکھنا ہے'۔ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس کو متعلقہ افراد کی مکمل فائل کی کاپی ایس ایس پی انٹیلی جنس کے دفتر میں سی ٹی ڈی کے فورتھ شیڈول نگرانی سیل میں بھیجنے کا بھی کہا جاتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ایک واضح طریقہ کار کے ذریعے فورتھ شیڈول میں شامل مشتبہ افراد کے حوالے سے سی ٹی ڈی سندھ پولیس کے چیف کو مسلسل رپورٹ کرتی رہتی ہے اور اگر قانونی کارروائی میں کوئی لغزش ہورہی ہو تو اعلیٰ حکام کی جانب سے دی جانے والی ہدایات ڈسٹرکٹ پولیس کو بھیج دی جاتی ہیں۔ایڈیشنل آئی جی کا کہنا تھا کہ 'ایسا اس لیے کیا جاتا ہے کیونکہ مشتبہ افراد کو فورتھ شیڈول میں ڈالنے کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس ہی سفارش کرتی ہے'۔ان کا کہنا تھا کہ اسی طرح یہ دسٹرکٹ پولیس ہی کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ ایسے افراد کی فائلز اور ان کی مقامی تھانے میں حاضری کو یقینی بنایا جائےپیر 26 دسمبر 2016 کی مزید خبریں
-
صوبہ خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ مل کر صوبے کا حق وفاق سے حاصل کر کے رہونگا،پرویز خان خٹک
-
سی ٹی ڈی کو فورتھ شیڈول افراد کی جائیداد، بینک تفصیلات طلب کرنے کا اختیار مل گیا
-
گورنر سندھ خرابی صحت کی بنا پر مزارِ قائد پر حاضری نہ دے سکے
-
بلدیاتی اداروں کوآئینی ترامیم کے بعد آئندہ30دن تک فعال کر دیا جائے گا ،راناثناء اللہ
-
سمندری کے رہائشی نے قبضہ گروپ سے اراضی کی واپسی کیلئے وزیر اعلی پنجاب کو درخواست دیدی
-
خطرناک دماغی بیماری میں مبتلا بچہ آپریشن کے بعد روبصحت، والدین کی ڈاکٹروں اور وزیر اعلی کو دعائیں
-
فلپ مورس کا بونیر میں غیرقانونی سگریٹ ساز فیکٹری میں اپنی مشینری استعمال ہونیکا اعتراف
-
نسوات ،چارباغ سے تعلق رکھنے والے بچے عرفان اللہ کے باپ کا معمہ حل ہوگیا
-
و رکر زویلفیئر فنڈ پشاور میں55کروڑ کرپشن کا نیا سکینڈل
-
نیب نے چار سال قبل وفات پا جانے والے مجرم کو 5 ملین ریکوری کا نوٹس جاری کر دیا
-
روسی فوجی طیارہ بحیرہ اسود میں گرکر تباہ،91 افراد ہلاک
-
ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے متنازع خیراتی ادارے کو بند کرنے کا عہد
-
اقوام متحدہ کی قرارداد،اسرائیل میں امریکی سفیر کی طلبی ،احتجاج ریکارڈ کرایا گیا
-
چلی میں 7.7 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے ،سونامی وارننگ جاری
-
بھارت،کیرالہ کے مندر میں بھگڈر مچنے سے 20افراد زخمی ،7کی حالت تشویشناک
-
کیمرون میں کرسمس کے موقع پر خود کش دھما کہ، دو افراد ہلاک، پانچ زخمی
-
ترکی: شدت پسندی کی حمایت پر ہزاروں سوشل میڈیا صارفین سے تفتیش
-
دْنیا پر مادہ پرستی غالب آ چکی ہے: پوپ
-
سعودی عرب کی بڑی تیل کمپنی ارامکو کی اگلے دس سالوں میں 49 فیصد شیئر فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کر لی گئی
-
باراک اوباما گوانتانا موبے جیل کی بندش کا وعدہ وفا نہ کر سکے
-
چودھری شجاعت اور آصف زرداری ملاقات میں گرینڈ اپوزیشن الائنس پر اہم بات چیت
-
کرپشن کی ٹیم بنائی گئی تو نواز شریف کپتان ، مولانا فضل الرحمن وائس کپتان ، آصف زرداری ، شبہاز شریف کوچ ہیں، عمران خان
-
پاکستان پہلے سے زیادہ مضبوط اور ترقی و خوشحالی کی جانب بڑ ھ رہا ہے،آصف زرداری
-
نیکٹا نے انسداد دہشتگردی ایکٹ1997ء اور عوامی نمائندہ ایکٹ 1976ء میں ترامیم کی تجویز دیدی
-
اقتصادی راہداری میں شمولیت پر غور کر رہے ہیں: نائب وزیر اعظم ازبکستان
-
پنجاب بھر میں ڈی سی اوز کا عہدہ ختم، ڈپٹی کمشنر بنا دیئے گئے، سول ایڈمنسٹریشن آرڈیننس 2016ء جاری کر دی گئی
-
آصف زرداری زبردست سرپرائز دینگے،عوام24 گھنٹے انتظار کریں،بلاول بھٹو زرداری
-
کراچی :آصف زرداری کے ساتھی انورمجیدکے گھرپرچھاپا
-
پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 220 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا
-
نئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے چارج سنبھال لیا
-
بھارت کی پاکستانی اقلیتوں کیلئے شہریت فیس میں کمی
-
عمران خان پینترے بدلنے کے ماہر ہیں انہیں اول انعام ملنا چاہئے،مولانا فضل الرحمان
-
قائداعظم محمد علی جناح کا 140 واں یوم ولادت ملی جوش و جذبے سے منایا گیا
-
وزیراعظم نواز شریف 67 برس کے ہوگئے، والدہ نے سالگرہ منائی، کیک کھلایا، دعائیں دیں اور نیک تمناوٴں کا اظہار کیا
-
قائد اعظم کے فرمودات کے مطابق ملک کو ترقی دینا ہوگی،وزیراعلیٰ سندھ
-
صدر مملکت کی عوام سے آج ملک بھر میں بارش کیلئے نماز استسقاء اور خصوصی دعائیں کرنے کی اپیل
-
ملک میں جمہوریت کے نام پر بدترین بادشاہت ہے،سراج الحق
-
عالمی قانون کے مطابق بھارت سندھ طاس معاہدے کا پابند ہے، رضا ربانی
-
مصرمیں بحری جہازمیں پھنسے پاکستانی اورجہازکاعملہ آج عدالت میں پیش ہو نگے
-
2016ء فضائی حادثات کی تاریخ میں خونی ترین سال رہا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.