صوبہ خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ مل کر صوبے کا حق وفاق سے حاصل کر کے رہونگا،پرویز خان خٹک

پیر 26 دسمبر 2016 09:43

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26دسمبر۔2016ء)وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خان خٹک نے اعلان کیا کہ اگر وفاقی حکومت اور نواز شریف نے سی پیک کے منصوبے کے حوالے سے صوبہ خیبر پختونخوا سمیت دیگر چھوٹے صوبوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا ازالہ نہ کیا تو صوبہ خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ مل کر اپنے صوبے کا حق وفاق سے حاصل کر کے رہونگا۔ زیدہ سٹی کے لئے بجلی کے مد میں دس کروڑ روپے فنڈز ، ڈگری کالج ، دو کلو میٹر روڈ کی تعمیر اور تھانہ زیدہ کی بلڈنگ کی تعمیر کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ صوابی مر دان اور جہانگیرہ صوابی دو رویہ روڈ کی تعمیر کا کام آئندہ سال جولائی سے شروع ہو جائیگا سوئی گیس کی فراہمی کے لئے ہمارے پیسے ہے لیکن وزیر اعظم نواز شریف نے ضلع صوابی میں گیس کی فراہمی کے لئے پابندی لگا دی ہے ان کو خط لکھنے کے باوجود ابھی تک یہ پابندی نہیں اُٹھائی گئی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اتوار کی شام زیدہ سٹی میں سی پیک کے حوالے سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج صوبے میں پختون یہ نعرہ لگا رہے ہیں کہ کلہ بی زے یعنی کب جائینگے لیکن ہم یہ کہہ رہے ہیں کہ پختون دشمن لوگ پاکستان سے کہاں جائینگے انہوں نے کہا کہ مجھے عمران خان پر اس لئے فخر ہے کہ پاکستان کے تمام نوجوان ملک کے مستقبل کے لئے ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں پی ٹی آئی کو ختم کر نے والے کم عقلوں اور بیو قوفوں کو یہ پتہ نہیں کہ عمران خان کے ساتھ ملک کے نوجوان ثابت قدم کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ الیکشن 2013میں پی ٹی آئی کے تمام مخالفین کا صفایا عوام کرینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج پی ٹی آئی کا مقابلہ صوبے میں کس کے ساتھ ہے ایسے مجرمان کے ساتھ ہے جس نے اپنے دور حکومت میں صوبے کا خزانہ نہ صرف لوٹا تھا بلکہ صحت ، تعلیم ، پولیس ، پٹوار اور دیگر تمام ادارے تباہ کر دیئے تھے سارے صوبے میں رشوت عروج پر تھی یہ پختونوں کے مجرم اور ڈاکو ہے آج ہمارے دور میں سکولوں میں اساتذہ ، ہسپتالوں میں ڈاکٹرز حاضر رہتے ہیں پولیس عوام کی بے لوث خدمت کر رہی ہے صوبے سے رشوت کی لعنت کو پی ٹی آئی ہی نے ختم کر دیا جس کا تصور کوئی نہیں کر سکتا تھا میرے دور وزارت میں سابق وزیر اعلی کا مشیر سید معصوم شاہ عرف ایس ایم ایس اپنے دفتر میں بوریوں میں نوٹ وصول کیا کر تے تھے پورے صوبے کو فروخت کر دیا تھا اب دوبار ہ یہ لوگ پختون عوام کا سامنا کر رہے ہیں لیکن پختون بچے بیدار ہے اور ان کی کر توتوں سے بخوبی آگاہ ہے انہوں نے کہا کہ اے این پی کے سر براہ اپنے گھر میں دھماکہ ہو تے ہی بچوں کو پیچھے چھوڑ کر ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر زرداری کے پاس صدر ہاؤس بھاگ گئے تھے ایسے لوگوں کو کیسے پختون لیڈر کہا جاسکتا ہے میں اس دور میں وزیر تھا اور اکیلے ہی گلی کوچوں میں جا کر جلسے کیا کر تا تھا آج اے این پی قیادت کو پی ٹی آئی کا شکریہ ادا کرنا چاہئے کہ وہ آزادانہ طور پر آج صوبے بھر میں بلا خوف جلسے کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ طبقہ تبدیلی اور نظام کی دشمن ہے ان کی سیاسی مداخلت سے صوبے کے عوام تباہ حال ہو چکے ہیں لیکن آج تبدیلی کا پتہ عوام کو تھانوں ، سکولوں ، ہسپتالوں اور پٹوار خانوں میں جا کر نظر آرہا ہے انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کا تقدیر بدلنے کا منصوبہ ہے ہم اس کو سپورٹ کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارا جھگڑا وفاق کے ساتھ مغربی روٹ کے حوالے سے ہے کیونکہ اے پی سی میں نواز شریف نے وعدہ کیا تھا لیکن بعد میں منحرف ہو گیا اس منصوبے کے آغاز پر چھوٹے صوبوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا لہذا وزیر اعظم سیاسی قیادت کو طلب کر کے اپنا وعدہ پورا کریں تو یہی تبدیلی ہو گی ورنہ سی پیک کا مسئلہ مزید بڑھتا رہے گا ۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر احسن اقبال نے تین صوبوں کی قیادت کو دعوت دے کر بلانے کا وعدہ کیا تھا لیکن دو دن پہلے جب وزیر اعظم سے میری ملاقات ہوئی تو اس نے بتایا کہ مجھے اس کا علم نہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان سے عمران خان ہی وفادار ہے کیونکہ وزیر اعظم نواز شریف کو پانامہ لیکس کیس کے حوالے سے عمران خان ہی نے عدالت میں لا کھڑا کیا ہے جس پر عمران خان کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں۔