ترکی: شدت پسندی کی حمایت پر ہزاروں سوشل میڈیا صارفین سے تفتیش

پیر 26 دسمبر 2016 09:53

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26دسمبر۔2016ء) ترکی میں شدت پسندی کی حمایت کرنے کے الزام میں دس ہزار سوشل میڈیا صارفین سے تفتیش، ان صارفین پر حکومت کی مخالفت اور دہشت گردی میں مدد کا الزام ہے۔ ترکی کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی حمایت کے شبہ میں دس ہزار سوشل میڈیا صارفین سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ان سوشل میڈیا صارفین پر حکومت کی مخالفت اور دہشت گردوں کی مددکا الزام ہے۔

وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو سوشل میڈیا کے محاذ پر بھی لڑا جا رہا ہے۔حکام کے مطابق گزشتہ چھ ماہ میں تین ہزار سات سو سے زائد افراد کو تفتیش کے لیے حراست میں لیا گیا۔ جن میں سے سولہ سو سے زائد کو باقاعدہ گرفتار کرلیا گیا جبکہ چوراسی افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :