بھارت،کیرالہ کے مندر میں بھگڈر مچنے سے 20افراد زخمی ،7کی حالت تشویشناک

پیر 26 دسمبر 2016 09:49

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26دسمبر۔2016ء)بھارتی ریاست کیرالہ کے مندر میں بھگڈر مچنے سے 20افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ 7کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،غیر ملکی خبررساں ا دارے کی رپورٹ کے مطابق ریاست کیرالہ کے ایک مندر میں بم کی موجودگی کی اطلاع پر بھگڈر مچ گئی اس دوران لوگوں نے خوف کے مارے ادھر ادھر بھاگنا شروع کردیا ،20افراد زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے جہاں 7کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے

متعلقہ عنوان :