مصرمیں بحری جہازمیں پھنسے پاکستانی اورجہازکاعملہ آج عدالت میں پیش ہو نگے

عدالتی فیصلے اورعملے کے مرضی سے پاکستانیوں کی واپسی عمل میں لائی جائیگی ،ترجمان دفترخارجہ

پیر 26 دسمبر 2016 10:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26دسمبر۔2016ء)ترجمان دفترخارجہ نے کہاہے کہ مصرمیں بحری جہازمیں پھنسے پاکستانی اورجہازکاعملہ آج پیرکومصری عدالت میں پیش ہو نگے،عدالتی فیصلے اورعملے کے مرضی سے پاکستانیوں کی واپسی عمل میں لائی جائیگی ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق مصرمیں بحری جہازمیں پھنسے پاکستانیوں کے معاملے پروزارت خارجہ کے ترجمان کاکہناہے کہ جہازکاعملہ تنخواہوں کیلئے ر کاہواہے ،آج عدالت پیش ہوجائینگے،مصری حکام نے پاکستانیوں کے پاسپورٹس اپنی تحویل میں نہیں لئے پاسپورٹ میں تحویل لینے سے متعلق خبریں بے بنیاد اور غلط ہیں ،بحری جہازکے عملے کیلئے عارضی مصری ویزے جاری کردیئے گئے ہیں ،عارضی ویزے کامقصدقانونی چارہ جوئی میں سہولت فراہم کرناہے ،پاکستانیوں کی واپسی کیلئے جہازکے ٹکٹ تیارہیں