نیکٹا نے انسداد دہشتگردی ایکٹ1997ء اور عوامی نمائندہ ایکٹ 1976ء میں ترامیم کی تجویز دیدی

پیر 26 دسمبر 2016 10:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26دسمبر۔2016ء)نیکٹا نے انسداد دہشتگردی ایکٹ1997ء اور عوامی نمائندہ ایکٹ 1976ء میں ترامیم کی تجویز دیدی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیکٹا نے عوامی نمائندہ ایکٹ1976ء میں ترمیم کی تجویز تیار کرلی ہے،ترمیم کا مقصد شیڈول4میں شامل لوگوں کو الیکشن میں حصہ لینے سے روکنا ہے،ترامیم کے فیصلے پنجاب اسمبلی کے حلقہ78 کے حالیہ ضمنی انتخابات کو مدنظر رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں نیکٹا نے انسداد دہشتگردی ایکٹ1997ء میں ترمیم کی بھی تجویز دی۔نیکٹا مجوزہ ترامیم کا مسودہ آئندہ ہفتے وزارت داخلہ کو بھیج دیا جائے گا۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان مجوزہ ترامیم سے متعلق حتمی فیصلے کریں گے،وزارت داخلہ سے منظوری کے بعد مجوزہ ترامیمی مسودہ وزارت قانون کو ارسال کیا جائے گا