حکومت کا کام حکومت کرنا اور اپوزیشن کا کام تنقید کرنا ہے، شاہد خاقان عباسی

پلی بارگین نیب کے قانون میں ہے یہ درست نہیں ہے ہم اکیلے اس قانون کو بدل نہیں سکتے ، تمام سیاسی جماعتیں اتفاق کرلیں تو مل بیٹھ کر ترامیم کرسکتے ہیں سیاست میں ڈیڈلائن نہیں مفاہمت ہوتی ہے،سندھ حکومت کو کراچی میں چھاپے پر مسئلہ ہے تو رینجرز سے بات کرے،وفاقی وزیر پٹرولیم

اتوار 25 دسمبر 2016 14:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25دسمبر۔2016ء)وفاقی وزیر پٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت کا کام حکومت کرنا اور اپوزیشن کا کام تنقید کرنا ہے،فیصلہ عوام نے کرنا ہے سیاست میں ڈیڈلائن نہیں مفاہمت ہوتی ہے،سندھ حکومت کو کراچی میں چھاپے پر مسئلہ ہے تو رینجرز سے بات کرے،پیپلزپارٹی کو مطالبات پر بات کرنی ہے تو اسمبلی میں کرے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کا اپنا اپنا کردار ہوتا ہے دونوں اپنا کردار ادا کریں،سیاست ہمیشہ مفاہمت ہوتی ہے،پیپلزپارٹی کا کام ہماری مخالفت کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں ڈیڈلائن نہیں ہوتی ہمارا کام حکومت چلانا اور اپوزیشن کا کام تنقید کرنا ہے،فیصلہ عوام کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی سندھ میں رینجرز3سال سے کام کر رہی ہے،سندھ حکومت رینجرز سے سوال کرے کراچی میں آپریشن کو سندھ حکومت کی تائید حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے چوہدری نثار کو دباؤ میں رکھنے کیلئے3سال سے ٹارگٹ بنایا ہوا ہے وہ قانون کے خلاف کوئی کام نہیں کر رہے ہیں،ڈاکٹر عاصم کے خلاف الزامات رینجرز نے آپریشن کے دوران لگائے،مسلم لیگ(ن) یا وزیرداخلہ نے نہیں لگائے ہیں،اپوزیشن اس لئے تنقید کرتی ہے کہ وہ کام نہ کر پائیں۔انہوں نے کہا کہ پلی بارگین نیب کے قانون میں ہے یہ درست نہیں ہے ہم اکیلے اس قانون کو بدل نہیں سکتے اس پر تمام سیاسی جماعتیں اتفاق کرلیں تو مل بیٹھ کر ترامیم کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیب کے چےئرمین کے تقرر کا معاملہ نہیں نیب کے قانون میں خرابیاں ہیں نیب کے پورے نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے